اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاست بولر وسیم اکرم نے اپنی سوانح عمری ’سلطان: اے میموئیر‘ میں اعتراف کیا ہے کہ وہ منشیات کے عادی ہو گئے تھے۔ 56 سالہ وسیم اکرم نے کہا ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں ٹیلی ویژن پنڈت کے طور پر کام کرتے ہوئے کوکین کا استعمال شروع کیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹ کے مطابق وسیم اکرم نے کیریئر ختم ہونے کے بعد کوکین کا نشہ کرنے کا کرتے ہوئے کہا کہ کوکین کے نشے کی عادت ریٹائرمنٹ کے بعد 2003 میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی ہما کی 2009 میں موت کے بعد انہوں نے کوکین کا نشہ چھوڑ دیا تھا۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری پہلی اہلیہ ہما کو میری جیب کوکین ملی تھی تو اُس نے ان سے کہا تھا تمہیں مدد کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کوکین کا نشہ ایسا ہوتا ہے کہ اس کی ایک لائن دو، پھر دو، چار اور چار لائنیں ایک گرام اور پھر دو گرام بن جاتی ہیں، وہ اس دوران نہ تو کچھ کھا سکتے تھے اور نہ ہی سو پاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں ہر نشہ خور کی طرح سر میں درد رہتا تھا اور وہ موڈ سوئنگز کا شکار رہتے تھے۔
Published: undefined
وسیم اکرم نے انکشاف کیا انہیں پہلی بار انگلینڈ میں ایک پارٹی کےدوران کوکین کی آفر ہوئی، انہوں نے بتایا کہ میں نے پارٹیاں کرنا شروع کر دی تھیں، سب سے بدترین یہ تھا کہ کوکین کا نشہ میری عادت بن گئی تھی، وقت کےساتھ ساتھ میری کوکین کی عادت شدید ہوتی گئی، ایک وقت میں مجھے محسوس ہوتا تھا کہ مجھے کام کرنےکے لیے اس کی ضرورت ہے۔
Published: undefined
وسیم اکرم کا کہنا ہےکہ نشےکی وجہ سے میں تنہائی کا شکار ہو گیا تھا، نشے کی زیادتی کی وجہ سے میری حالت غیر ہوتی گئی، نہ نیند آتی تھی نہ کھانا کھاتا تھا، پہلی بیگم ہما کو میری جیب سےکوکین بھی ملی تھی جس پر ہما نے مجھے کہا تھا کہ تمہیں مدد کی ضرورت ہے، ہما نے نشےکی عادت چھڑوانے میں میری مدد کی، مجھے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب سینٹر میں داخل ہونا پڑا، اس دوران میں نے ایک بار اپنی بیوی کو طلاق دینے کے بارے میں بھی سوچا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز