کرکٹ

بین الاقوامی کرکٹ میں پھر سے گیند بازی کرسکیں گے حفیظ

اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں تیسری بار حفیظ کو گیند باز ی کے ایکشن کو ضابطہ کے خلاف قرار دیا گیا تھا اور انہیں پھر سے نومبر 2017 میں معطل کردیا گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا محمد حفیظ

کراچی: بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے آف اسپنر محمد حفیظ کے بدلتے ہوئے گیند بازی ایکشن کو درست قرار دیتے ہوئے انہیں بین الاقوامی کرکٹ میں پھر سے گیند بازی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ آف اسپنر کے بدلتے ہوئے نئے گیند بازی ایکشن کی جانچ کی گئی ہے اور ہم نے اسے ضابطے کے مطابق درست پایا ہے۔ اب حفیظ بین الاقوامی کرکٹ میں گیند بازی کرپائیں گے۔

پاکستانی گیند باز نے لیسٹرشائر واقع لاف بورو یونیورسٹی میں اپنے گیند بازی ایکشن کو درست کرنے کے لئے دوبارہ مشق کی ہے۔ بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق گیند بازوں کو کلائی کے 15 ڈگری اندر کی جانب موڑنے کو ہی آئی سی سی کی جانب سے ہی درست گیند بازی ایکشن مانا جاتا ہے۔ میچ افسران کو حالانکہ حفیظ کے ایکشن کا مستقبل میں جائزہ لینے کا اختیار ہوگا جو اس میں خامیاں پائے جانے پر اپنی رپورٹ پیش کرسکیں گے۔

Published: undefined

افسران کو حفیظ کی گیند بازی ایکشن میں سدھار کی تصویریں اور ویڈیو فوٹیج بھی مہیا کرائی گئی ہیں جسے وہ نمونہ کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ پاکستانی آف اسپنر کو سب سے پہلے ضابطہ کے برخلاف گیند بازی کرنے کے لئے دسمبر 2014 میں معطل کیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز میں بھی ان کے گیند بازی ایکشن کو ضابطہ کے خلاف پایا گیا تھا۔

حفیظ اپنے گیند بازی ایکشن میں درستگی کے بعد اپریل 2015 میں بین الاقوامی کرکٹ میں واپس لوٹے تھے۔ اس کے بعد جولائی 2015 میں دوسر ی بار معطلی کے بعد وہ پھر نومبر 2016 میں واپس کرکٹ میں لوٹے۔ اکتوبر 2017 میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں تیسری بار ان کے گیند باز ی کے ایکشن کو ضابطہ کے خلاف قرار دیا گیا تھا اور انہیں پھر سے نومبر 2017 میں معطل کردیا گیا تھا۔

اسی درمیان ویسٹ انڈیز کے رونس فورڈ بیٹن کو بھی بین الاقوامی کرکٹ میں گیند بازی سے معطل کردیا گیا تھا۔ تیز گیند باز کو 24 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران مشتبہ گیند بازی کا مجرم قرار پایا گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined