لندن: دنیا کی نمبر ایک ٹیم اور میزبان انگلینڈ کے خلاف سری لنکا کی 20 رنز کی سنسنی خیز فتح نے ٹورنامنٹ کو مکمل طور پر کھول دیا ہے اور ایک وقت مقابلے سے باہر دکھائی دے رہی ٹیموں کو بھی امید کی کرن نظر آنے لگی ہے۔ جنوبی افریقہ کے لیے یہ مقابلہ ہر حال میں جیتنا ہے اور ہارنے کی صورت میں وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا جبکہ پاکستان کے لئے جیت آگے کا راستہ کھول دے گی لیکن ہارنے کی صورت میں بھی اس کے پاس اپنے آخری تین میچ ہوں گے اور ہلکی امید بنی رہے گی۔ اس ورلڈ کپ میں ابھی تک دونوں ہی ٹیموں نے ایک ایک مقابلہ جیتا ہے۔ جنوبی افریقہ کے چھ میچوں میں ایک جیت، چار ہار اور ایک منسوخ کے ساتھ تین پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کے پانچ مقابلوں میں ایک جیت، تین ہار اور ایک میچ منسوخ ہونے سے تین پوائنٹس ہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
دونوں ہی ٹیموں کے لئے یہ مقابلہ سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے لئے کافی اہم ہے۔ جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف ہر حال میں جیت درج کرنی ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں اب تین مقابلے باقی ہیں، ایسے میں ایک بھی مقابلہ ہارنا اس کے لئے آگے کے دروازے مکمل طور پر بند کر سکتا ہے۔ اگرچہ اب بھی اس کے لئے آگے کی راہ مشکل ہے اور کوئی کرشمہ ہی جنوبی افریقہ کا بیڑہ پار لگا سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ کو اپنے پچھلے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی یہ ٹورنامنٹ میں چوتھی شکست تھی۔ چھ میچوں میں چار شکست سے جنوبی افریقہ کے لئے سیمی فائنل کی دوڑ انتہائی مشکل ہو گئی ہے اور اس کے پاس اس ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے کے لئے زیادہ کچھ نہیں بچا ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
جنوبی افریقہ کے پاس سیمی فائنل کی توقعات کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کے خلاف یہ آخری موقع ہے۔ اگر وہ یہاں بھی پھسڈی ثابت ہوتا ہے تو اس کے لئے سیمی فائنل کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ بڑے کھلاڑیوں سے آراستہ جنوبی افریقہ نے اس ٹورنامنٹ میں توقعات کے برعکس کارکردگی کی ہے۔ دونوں ٹیموں کی حالیہ کارکردگی کو دیکھیں تو اس مقابلے میں پاکستان جیت کا دعویدار ہے لیکن پوائنٹس ٹیبل میں دونوں ہی ٹیموں کے تین تین پوائنٹس ہیں اور ایسے میں دونوں ٹیموں کے پاس برابری کا موقع ہے۔ جنوبی افریقہ اب تک صرف افغانستان کے خلاف جیت درج کر سکی ہے وہیں پاکستان نے دنیا کی نمبر ایک ٹیم انگلینڈ کو شکست دی ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ کو بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کو بہتر بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کی شکست کی سب سے بڑی وجہ اس کی خراب فیلڈنگ رہی تھی۔ جنوبی افریقہ کو پاکستان کے خلاف جارحانہ بولنگ کرنی ہوگی۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ پاکستان کی طاقت اس کی بولنگ ہے۔ ایسے میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کو سنبھل کر پاکستانی گیند بازوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ جنوبی افریقہ کے پاس بہترین بلے بازی آرڈر ہے اور ان کے پاس اس مقابلے میں اپنی فارم حاصل کرنے کا آخری موقع ہے۔ پاکستان کے خلاف ایک بھی چوک جنوبی افریقہ کا اس عالمی کپ میں سفر ختم کر سکتی ہے۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
ہندستان کے ہاتھوں شکست کو فراموش کر کے پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف واپسی کرنی ہوگی۔ پاکستان کے پاس بھی اب کم موقع ہے اور اس کو بولنگ کے علاوہ بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کے خلاف دوسرے وکٹ کے لئے فخر زمان اور بابر اعظم نے بہترین شراکت کی تھی لیکن ان دونوں بلے بازوں کے پویلین لوٹتے ہی پاکستان کا مڈل آرڈر لڑکھڑا گیا تھا۔ پاکستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار بلے بازی کرنی ہوگی۔ پاکستان کے سلامی بلے بازوں پر بڑی ساجھیداری کرکے ٹیم کو اچھی برتری دلانے کی ذمہ داری ہو گی جبکہ مڈل آرڈر کو سنبھلتے ہوئے موقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا۔ انگلینڈ کے خلاف مقابلے کے علاوہ پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی نہیں کی۔ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے اپنے آنے والے چاروں مقابلے جیتنے ہوں گے۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے میں اب تک کل 78 مقابلے کھیلے گئے ہیں جن میں سے 27 مقابلوں میں پاکستان کو فتح ملی ہے جبکہ 50 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دونوں کے درمیان ایک مقابلہ منسوخ رہا تھا۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 23 Jun 2019, 1:10 PM IST
تصویر: پریس ریلیز