حارث سہیل (89) اور بابر اعظم (69) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد گیند بازوں کی شاندار کارکردگی سے پاکستان نے کرو یا مرو کے عالمی کپ میچ میں اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف 49 رنوں کی کامیابی حاصل کر کے اپنی امیدیں قائم رکھیں جبکہ چوكرس کے نام سے مشہور جنوبی افریقہ کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی۔جنوبی افریقہ جس کو ایک مضبوط ٹیم تصور کیا جا رہا تھا اس کی کارکردگی عالمی کپ میں اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے کل وہ باہر ہو گئی۔
لارڈز کے میدان پر پاکستان نے 50 اوور میں سات وکٹ پر 308 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور جنوبی افریقہ کو نو وکٹ پر 259 رن پر روک دیا۔ اس میچ میں پاکستان کی فیلڈنگ ایک مرتبہ پھر بہت خراب رہی اور اس نے اگرچہ اس میچ میں چھ کیچ گنوائےلیکن اس کے تیز اورا سپن گیند بازوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ آف اسپنر شاداب خان نے کنٹرول بولنگ کرتے ہوئے 50 رن پر تین وکٹ نکالے۔ بائیں ہاتھ کے تیز گیند بازوں وہاب ریاض نے 46 رن پر تین وکٹ اور محمد عامر نے 49 رن پر دو وکٹ لئے۔
پاکستان کی چھ میچوں میں یہ دوسری جیت ہے اور اس کے پانچ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ پاکستان کو اس جیت کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش سے کھیلنا ہے۔ اس کے پاس سیمی فائنل کی توقع برقرار ہے۔ جنوبی افریقہ کو سات میچوں میں پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ٹورنامنٹ میں اس کا چیلنج اب ختم ہو گيا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined