کرکٹ

پاکستان نے سنسنی خیز مقابلہ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی

حفیظ نے جہاں 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رن بنائے، وہیں حیدر علی نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بیش قیمت 54 رن بنائے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی 

مانچسٹر: محمد حفیظ (86) اور حیدر علی (54) کی نصف سنچریوں کی زبردست اننگز اور وہاب ریاض (دو وکٹ) کی عمدہ بولنگ کی بدولت پاکستان نے منگل کو انگلینڈ کو تیسرے اور آخری سنسنی خیز ٹی ٹونٹی میچ کے آخری اوور میں پانچ رنوں سے ہراکر تین میچوں کی سیریز1-1 سے برابری کرلی، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا اور دوسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے مضبوط ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

ٹاس ہارنے کے بعد پاکستانی ٹیم 32 رنز کے عوض دو وکٹیں گنوا بیٹھی، لیکن اس کے بعد بیٹنگ کے لئے آئے حیدر علی اور محمد حفیظ نے اننگز کو آگے بڑھا یا اور ٹیم نے 20 اوورز میں چار وکٹوں پر 190 رنز کا مضبوط اسکور بنایا۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

حفیظ نے جہاں 52 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 86 رن بنائے وہیں حیدر علی نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے بیش قیمت 54 رن بنائے۔ حفیظ کو زبردست اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

انگلینڈ کی ٹیم نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا اور ٹیم 26 رنز کے اسکور پر دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔ بیئرسٹو جہاں اپنا کھاتا بھی نہیں کھول سکے وہیں ڈی جے مالن بھی صرف سات رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ایون مورگن اس میچ میں کچھ خاص نہیں کرسکے اور وہ دس رنز کے ذاتی اسکور پر رن ​​آؤٹ ہوگئے۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

کپتان مورگن کے بعد بیٹنگ کرنے آئے معین علی چوکوں اور چھکوں کی بارش کرتے ہوئے ٹیم کو میچ میں واپس لائے اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب معین علی ٹیم اور سیریز جیتنے کے بہت قریب تھے لیکن تجربہ کار وہاب ریاض کی عمدہ بولنگ نے ان کے منصوبہ کو ناکام بنادیا اور وہ 18.5 اوورز میں آؤٹ ہوگئے۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

معین علی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 33 گیندوں میں چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے جبکہ اننگ کی شروعات کرنے آئے ٹی بیٹن نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 31 گیندوں میں 46 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان بابر اعظم نے 18 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے جبکہ فخر زمان صرف ایک رن پر معین علی کا شکارہو گئے۔ شاداب عالم نے 15 اور عماد وسیم نے ناٹ آؤٹ چھ رن بنائے۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے چار اوورز میں 26 رن پر دو وکٹیں، شاہین شاہ آفریدی نے چار اوورز میں 28 رن پر دو وکٹیں لیں جبکہ عماد وسیم نے چار اوورز میں 35 رنز، حارث رؤف نے چار اوورز میں 41 رنز اور شاداب خان نے چار اوور میں 48 رنز دیئے۔ انگلینڈ کی جانب سے کرس جورڈن نے چار اوورز میں 29 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 02 Sep 2020, 5:00 PM IST