کرکٹ

سکندر بخت نے پاکستانی ٹیم کے سلیکشن پر اٹھائے سوال

پاکستان ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 میں اپنا پہلا میچ جمعرات 06 جون کو کھیلے گا۔ لیکن، اس میچ سے قبل پاکستان کے سابق کھلاڑی عالمی کپ  کے لئے ٹیم کے سلیکشن  پر غصے میں آگئے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ٹی ٹوئنٹی عالمی  کپ ابھی شروع ہی ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اپنی ہی ٹیم پر غصے میں آگئے۔ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ بھی نہیں کھیلا تھا کہ ٹیم کے ایک سابق کھلاڑی نے ٹی ٹوئنٹی عالمی  کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کو گالیاں دینا شروع کر دیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے 2022 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پاکستان رنرز اپ تھا۔ فائنل میں انہیں انگلینڈ کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ لیکن ٹیم کے سابق کھلاڑی سکندر بخت کو اس وقت پاکستانی ٹیم یعنی 2024 کا ٹی ٹوئنٹی عالمی  کپ پسند نہیں آیا، بخت نے ایک ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو کم از کم 4-5 کھلاڑی باہر  ہوتے۔

Published: undefined

ایک ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے بخت نے کہا کہ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو ٹیم میں 4-5 لوگ نہ ہوتے۔انہوں نے کہا ’ میں پرانے زمانے کا ہوں، میں ایسے لڑکے کو برداشت نہیں کر سکتا جو ڈومیسٹک سیزن نہ کھیلے۔ میں اس لڑکے کو برداشت نہیں کر سکتا جس نے چوری کی ہو میں اس لڑکے کو برداشت نہیں کر سکتا جو کہے کہ میں ایسے لڑکوں کو اپنی زندگی میں نہیں رکھوں گا۔‘

Published: undefined

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ جمعرات 06 جون کو میزبان امریکہ کے خلاف کھیلے گی۔ یہ میچ ڈلاس میں کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم اس طرح ہےبابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined