کرکٹ

آئرلینڈ کے خلاف 107 رنز بنانے میں پاکستان کے پسینے چھوٹ گئے، فتح کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ سے وداعی

پاکستان کو صرف 107 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم ایک وقت میں پاکستان 11 اوورز میں 62 رنز پر 6 وکٹیں گنوا چکا تھا۔ اس وقت ایسا لگتا تھا جیسے آج بھی کوئی ہلچل مچ جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p> تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

ٹی ٹوئنٹی عالمی  کپ 2024 کے اپنے آخری لیگ میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ تاہم پاکستان کے 107 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں بھی   پسینے چھوٹ گئے ۔ پاکستان کے لیے پہلے شاہین آفریدی اور عماد وسیم نے بولنگ میں تباہی مچائی اور پھر بابر اعظم بیٹنگ کرتے ہوئے چٹان بن گئے۔ بابر اعظم 34 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست واپس لوٹے۔

Published: undefined

آئرلینڈ کی جانب سے 107 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے ایک وقت میں 11 اوورز میں 62 رنز پر 6 وکٹیں گنوا دیں۔ پھر ایسا لگ رہا تھا کہ آج بھی کوئی اپ سیٹ ہوگا لیکن بابر اعظم نے آفریدی کے ساتھ مل کر ساتویں وکٹ کے لیے 33 رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو مشکلوں سے نکال دیا۔ پاکستان 18.5 اوورز میں جیت گیا۔

Published: undefined

بؤلر دوست پچ پر 107 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو پہلا دھچکا پانچویں اوور میں 23 کے مجموعی اسکور پر لگا۔ ایوب 17 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد محمد رضوان بھی چھٹے اوور میں 39 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ رضوان نے 16 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنائے۔

Published: undefined

39 رنز پر دو وکٹیں گریں تو سب کی نظریں بابر اعظم کے ساتھ فخر زمان پر تھیں۔ تاہم فخر کا بیٹ کام نہ کر سکا۔ وہ 9 گیندوں پر صرف پانچ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ فخر کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان کی اننگز ڈگمگا گئی۔ اس کے بعد عثمان خان 02، شاداب خان 00 اور عماد وسیم 04 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

52 رنز پر دو وکٹوں سے پاکستان کا اسکور اچانک 62 رنز پر 6 وکٹوں پر بن گیا۔ اس وقت ایسا لگتا تھا جیسے آج بھی کوئی ہلچل مچ جائے گی۔ تاہم کپتان بابر اعظم اور آفریدی نے ایسا نہیں ہونے دیا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لیے 33 رنز کی اہم شراکت داری کی۔ آفریدی نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 17 رنز بنائے۔ جبکہ بابر اعظم 34 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنانے کے بعد ناقابل شکست لوٹے۔ وہیں آفریدی نے صرف پانچ گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے 13 ناقابل شکست رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined