کرکٹ

پاکستان نے چھٹی مرتبہ پانچ میچوں کی سریز میں سبھی میچ جیتے

سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے نو وکٹ-----

Getty Images
Getty Images 

سری لنکا کے خلاف شارجہ میں کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں پاکستان نے نو وکٹ سے کامیابی حاصل کی اور پانچ میچوں کی سریز میں سبھی میچ جیتے۔ یہ سری لنکا کے خلاف پہلا اور کل ملاکر چھٹا موقع تھا جب پاکستان نے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز کے سبھی میچوں میں کامیابی حاصل کی۔

دوبئی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو83 رن سے شکست دی تھی جبکہ ابوظہبی میں دوسرا میچ اس نے32 رن سے جیتا تھا۔ اسی میدان پر تیسرے میچ میں پاکستان نے سات وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ شارجہ میں چوتھا میچ پاکستانی ٹیم سات وکٹ سے جیتی تھی۔اس سریز میں پاکستان کی قیادت سرفراز احمد نے کی تھی۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ وقار یونس کی قیادت میں پانچ میچوں کی سریز میں پانچوں میچ جیتے تھے۔2002-03 میں زمبابوے میں کھیلی گئی سریز میں ایسا ہواتھا۔اس سریز میں پاکستان نے چار میچوں میں پہلی مرتبہ بلے بازی کی اور ہر بار تین سو سے زیادہ اسکور بنایا۔ بلاوایو میں دوسرے میچ میں اس نے 50 اوور میں پانچ وکٹ پر344 رن بنائے تھے جو اس سریز میں اس کا سب سے زیادہ اسکور رہا۔

پاکستان نے2003-04میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلی گئی پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سریز میں میزبان ٹیم نے سبھی میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔پاکستان کی قیادت اس سریز میں انضمام الحق نے کی تھی۔ انہوں اپنے گھر ملتان میں ہوئے میچ میں پاکستان کو137 رن سے جیت دلائی تھی جو اس سریز میں اسکی سب سے بڑی جیت تھی۔

انضمام الحق نے ہی پاکستان کو پاکستان میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2003-04 میں پانچ میچوں کی سریز میں5-0 سے جیت دلائی تھی۔اس سریز میں پاکستان نے سب سے بڑی کامیابی لاہور میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں حاصل کی تھی۔ یہ میچ پاکستانی ٹیم نے124 رن سے جیتا تھا۔

زمبابوے کے خلاف 2007-08 میں پاکستان نے پانچ میچوں کی سریز میں سبھی میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اس سریز میں پاکستان کی قیادت شعیب ملک نے کی تھی۔ کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں حاصل کی گئی 104 رن کی جیت پاکستان کی اس سریز میں سب سے بڑی تھی۔

اسی سیزن میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف پانچ میچوں کی سریز میں سبھی میچ جیتے تھے۔ اس سریز میں پاکستان ٹیم کی کپتانی شعیب ملک نے ہی کی تھی۔ لاہور میں سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 50 اوور میں پانچ وکٹ پر322 رن بناکر152 رن سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ کر اچی میں آخری میچ میں اس نے 50 اوور ں میں نو وکٹ پر329 رن بناکر150 رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Published: undefined

اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمالکریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined