کرکٹ

پاکستان کا کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ پر بھیجنے کا فیصلہ

دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیے جانے کے باوجود صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور کسی بھی کھلاڑی کو دورہ انگلینڈ پر جانے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے رواں سال مکمل سیریز کے لیے اپنی قومی ٹیم کو دورہ انگلینڈ پر بھیجنے کا اصولی فیصلہ کر لیا تاہم کسی بھی کھلاڑی کو دورے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے ڈان نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچوں کے لئے نظریاتی طور پر انگلینڈ دورے پر جانے پر اتفاق کیا ہے۔

Published: undefined

وسیم خان نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے حوالے سے اصولی فیصلہ کیے جانے کے باوجود صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے اور کسی بھی کھلاڑی کو دورہ انگلینڈ پر جانے کے لیے مجبور نہیں کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کھلاڑی نہیں جانا چاہے گا تو پاکستان کرکٹ بورڈ اس کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لے گا اور دورہ انگلینڈ کے حوالے سے پہلے حکومت پاکستان سے بھی اجازت لیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری اطلاع کے مطابق تمام کرکٹرز انگلینڈ جاکر کھیلنے کے حق میں ہیں اور 25 کھلاڑیوں کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ بھیجنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ کھلاڑیوں کی صحت اور سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

وسیم خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کرکٹ کی بحالی بہت ضروری ہے اور امید ظاہر کی کہ 2022 میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر کی کھیلوں کی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں اور رواں سال شیڈول کھیلوں کے بڑے بڑے مقابلے ملتوی یا منسوخ کردیے گئے ہیں۔

Published: undefined

اس سے قبل کورونا وائرس کے سبب پاکستان کا دورہ آئرلینڈ اور نیدرلینڈز بھی منسوخ ہو چکا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined