کرکٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے مڈل آرڈر کو لے کر پریشان

مجموعی طور پر پاکستان کا باؤلنگ اٹیک کافی اچھا ہے، بیٹنگ کے ٹاپ آرڈر میں پاکستان کے پاس چار کھلاڑی ہیں اور ان کے رپلیسمنٹ ہیں جوکچھ زیادہ ہیں۔

پاکیستان کرکٹ ٹیمکی فائل تصویر آئی اے این ایس
پاکیستان کرکٹ ٹیمکی فائل تصویر آئی اے این ایس 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ ٹیم انتظامیہ نے سال کے آخرمیں ہونے والے ٹی-20 عالمی کپ سے پہلے مڈل آرڈر میں دومقامات پر توجہ مرکوز کرے گی۔

Published: undefined

دراصل مصباح نے جب سے ہیڈ کوچ کے طور پر عہدہ سنبھالا ہے، تب سے پاکستان نے ان دومقامات پر 14 کھلاڑیوں کو آزمایاہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ اگلے مہینے اعظم خان اورصہیب مقصود کے درمیان مڈل آرڈر میں اپنا مقام مضبوط کرنے کے لئے مقابلہ ہوگا۔ مصباح نے اتوارکو ایک بیان میں کہا کہ، ’’پی ایس ایل (پاکستان سپرلیگ) نے کچھ باتیں واضح کی ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ نمبرپانچ اورنمبر چھ وہ مقام ہیں جنہیں ہم پر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ ہمیں مسئلہ ہوا ہے۔ اب ہمارے پاس اعظم خان اورصہیب مقصود ہیں،ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ وہ کرسکتے ہیں اورہم ان کے ساتھ کیا امتزاج کرسکتے ہیں۔

Published: undefined

کوچ نے کہا، "مجموعی طور پرہم جس باؤلنگ کے بارے میں جانتے ہیں، اس میں ہمارا اٹیک کافی اچھا ہے۔ ٹاپ آرڈر میں ہمارے پاس چار کھلاڑی اور ان کے رپلیسمنٹ ہیں جوکچھ زیادہ ہیں۔ ہم اپنی ٹیم کو کم و بیش جانتے ہیں، لیکن کچھ جگہوں پر ہمیں اگلی دو سیریز پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہمارے یہاں جو بھی کھلاڑی ہیں وہ مکمل طور پر تیار ہوں اور ہم ان پر اعتماد کریں تاکہ وہ میدان پرجاکر پرفارم کریں۔ بلاشبہ اعظم ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں، حالانکہ وہ حال ہی میں تھوڑا آوٹ آف فارم رہے ہیں، لیکن سب جانتے ہیں کہ جدید ٹی ٹونٹی کرکٹ میں آپ کو پانچ یا چھ نمبر پرجتنی طاقت اور اسٹرائیک ریٹ کی ضرورت ہوتی ہے، وہ اتنی صلاحیت رکھتے ہیں، لہذا ان کو آزمانے کے لئے ہمیں بس یہ دیکھنا ہوگا کی ہم کس امتزاج کے ساتھ جانا چاہتے ہیں۔ "

Published: undefined

مصباح نے کہا ، "زیادہ سے زیا دہ کھلاڑیوں کا اچھے فارم اور اچھی ذہنیت میں ہونا ہمیشہ اچھا ہوتاہے، لیکن آپ کرکٹ سے سیکھتے ہیں کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ بعض اوقات آپ کے پاس اچھا فارم اور رنز ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی آپ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرپاتے اور کبھی کبھی آپ اچھے فارم میں نہیں ہوتے ہیں، لیکن آپ زیادہ توجہ کے ساتھ آتے ہیں اور اس فارم کو دوبارہ حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں۔ "

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی ٹیم دودن پہلے انگلینڈ پہنچ گئی ہے۔ اس کے پاس مڈل آرڈر کے معاملات کو سلجھانےکے لئے خاطرخواہ ٹی 20 کرکٹ ہے۔ پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2016 کے رنراپ انگلینڈ کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ون ڈے اورتین ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔ اس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ٹی 20 مقابلے کھیلے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined