کرکٹ

ویراٹ کے ساتھ آخری ٹی-20 میں اوپننگ کرنے اترنا ایک حکمت عملی کا فیصلہ تھا: روہت

روہت شرما نے کہا کہ یہ صرف ایک میچ کے لئے تھا۔ جب ورلڈ کپ قریب ہوگا تو چیزیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ جبکہ سیریز سے پہلے وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ روہت اور راہل ان کی پہلی پسند کی سلامی جوڑی ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ہندوستان کے نائب کپتان روہت شرما نے کہا کہ ویراٹ کوہلی کا انگلینڈ کے خلاف ٹی-20 میچ میں ان کے ساتھ اننگ کا آغاز کرنا صرف حکمت عملی کا قدم تھا۔ روہت شرما کے صحافیوں سے بات کرنے سے قبل وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ وہ آئندہ انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی اننگ کا آغازکریں گے اور اس سال کے آخر میں ہندوستان میں ہونے والے ٹی-20 ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ آرڈر میں کھیلنا چاہیں گے۔

Published: undefined

روہت شرما نے پانچ میچوں کی سیریز کے اختتام کے بعد کہا کہ ’’ٹی-20 ورلڈ کپ میں ابھی کافی وقت ہے، تب ہماری بلے بازی کیسی ہوگی، اس پر بات کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ ہمیں بیٹھ کر طے کرنا ہوگا کہ ٹیم کے لئے سب سے مناسب کیا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچویں ٹی-20 میں وراٹ سے اننگ کا آغاز کرانا حکمت عملی تھی، کیونکہ ہم اضافی گیند باز ٹیم میں رکھنا چاہتے تھے اور ایک بلے باز کو باہر کرنا چایتے تھے اور بدقسمتی سے راہل کو باہر بیٹھنا پڑا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ’’راہل محدود اووروں میں خاص طور پر اس فارمیٹ میں ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے ٹیم مینجمنٹ نے سب سے بہتر الیون کے ساتھ اترنے کا فیصلہ کیا۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ مستقبل میں راہل کے نام پر غور نہیں کیا جائے گا۔ روہت نے کہا کہ ’’یہ صرف ایک میچ کے لئے تھا۔ جب ورلڈ کپ قریب ہوگا تو چیزیں تبدیل ہوسکتی ہیں۔ سیریز سے پہلے وراٹ کوہلی نے کہا تھا کہ روہت اور راہل ان کی پہلی پسند کی سلامی جوڑی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined