سرفراز خان کو بہت انتظار کے بعد ہندوستان کے لیے کھیلنے کا موقع ملا اور انھوں نے نہ ہی اپنے شیدائیوں کو مایوس کیا اور نہ ہی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو۔ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں ہی انھوں نے 66 گیندوں پر 62 رن کی اننگ کھیلی۔ وہ بہت شاندار دکھائی دے رہے تھے، لیکن رویندر جڈیجہ کی ایک غلط پکار پر افسوسناک طریقے سے رَن آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت جڈیجہ 99 رن پر کھیل رہے تھے اور ایک رَن لینے کی پہلے کوشش کی، اور پھر گیند مارک ووڈ کے ہاتھ میں دیکھ کر رُک گئے۔ لیکن اس پکار پر سرفراز تقریباً نصف پچ تک پہنچ گئے تھے اور نتیجہ یہ ہوا کہ ووڈ کا ڈائریکٹ تھرو وکٹ پر لگا اور سرفراز کو پویلین کی طرف بڑھنا پڑا۔ اس وقت کپتان روہت شرما ڈریسنگ روم میں انتہائی ناخوش نظر آئے اور اپنے سر سے ٹوپی اتار کر زمین پر پٹخ دیا۔
Published: undefined
بہرحال، اس سے قبل سرفراز خان نے شاندار نصف سنچری محض 48 گیندوں پر مکمل کر لی۔ ان کی اس لاجواب اننگ کا پویلین میں موجود سبھی کھلاڑیوں نے کھڑے ہو کر تالی بجاتے ہوئے استقبال کیا۔ یہ میچ سرفراز کے والد (نوشاد) اور شریک حیات بھی دیکھنے پہنچی تھیں اور وہ دونوں بھی کھڑے ہو کر تالی بجاتے اور بوسہ اچھالتے ہوئے دیکھے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ سرفراز کی بیگم جب میچ شروع ہونے سے پہلے اپنے شوہر کو ’ٹیسٹ کیپ‘ ملنے پر مبارکباد دے رہی تھیں تو حجاب میں صرف ان کی آنکھیں دکھائی دے رہی تھیں۔ میچ دیکھنے کے دوران جب بھی کیمرہ ان کی طرف گیا تو وہ اسی انداز میں بیٹھی تھیں، لیکن جب سرفراز نے نصف سنچری مکمل کی تو وہ کھڑی ہو کر تالیاں بجانے لگیں اور اپنے چہرہ سے نقاب ہٹا دیا۔ ان کی مسکراہٹ سے صاف نظر آ رہا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی اس اننگ سے کس قدر خوش ہیں۔ ان کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھی تھے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی تھی۔
Published: undefined
سرفراز خان نے آج اپنی اننگ کے دوران اسپن گیندبازوں اور تیز گیندبازوں دونوں کو ہی بہت اچھے انداز میں کھیلا۔ انھیں کوئی بھی گیندباز آؤٹ نہیں کر سکا، رَن آؤٹ ہونے کی وجہ سے وہ پویلین لوٹے۔ 66 گیندوں پر 62 رنوں کی اننگ کے دوران سرفراز خان نے ایک چھکا اور 9 چوکے لگائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر @revanth_anumula