کرکٹ

ونڈے سیریز: سری لنکا نے ہندوستان کو 3 سال بعد دی شکست، سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

سری لنکا نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ کی طرح اس بار بھی ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات ملی لیکن مڈل آرڈر کی بلے بازی پھر ناکام ہو گئی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

کولمبو: سری لنکا نے دوسرے ونڈے میں ہندوستان کو 32 رنز سے شکست دے دی ہے۔ سیریز کے پہلے میچ کی طرح اس بار بھی ٹیم انڈیا کو اچھی شروعات ملی لیکن مڈل آرڈر کی بلے بازی کی ناکامی کی وجہ سے ٹیم کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ سری لنکن ٹیم تقریباً 3 سال بعد ہندوستان کو ونڈے میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

Published: undefined

ہندوستانی مڈل آرڈر بیٹنگ کی بات کریں تو شیوم دوبے اور کے ایل راہل صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ شریئس آئر بھی رنز کے لحاظ سے دوہرے ہندسے کو نہیں چھو سکے۔ میزبان سری لنکا کی جانب سے جیفری وینڈرسے سب سے موثر بولر ثابت ہوئے، جنہوں نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 240 رنز بنائے تھے۔ ہندوستان ہدف کے تعاقب میں میدان میں آیا تو روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ دونوں کے درمیان 97 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی اور اس دوران کپتان روہت نے 29 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔ روہت نے اپنی اننگز میں 44 گیندوں میں 64 رنز بنائے، اس دوران انہوں نے 5 چوکے اور 4 چھکے بھی لگائے۔ دوسری جانب گل نے 35 رنز کا تعاون کیا۔ دونوں سلامی بلے بازوں کی 97 رنز کی شراکت کے بعد وکٹوں کا گرنا شروع ہو گیا۔

Published: undefined

ایک وقت میں ہندوستانی ٹیم بغیر کوئی وکٹ کھوئے 97 رنز بنا چکی تھی لیکن روہت شرما کی وکٹ گرنے کے بعد بلے باز آتے ہی واپس جانے لگے۔ گِل بھی کپتان کے کچھ دیر بعد آؤٹ ہو گئے۔ دوبے چار گیندوں میں کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ وراٹ کوہلی 14 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ شریئس ایر اور کے ایل راہل بالترتیب 7 رنز اور صفر پر آؤٹ ہوئے۔

Published: undefined

اس طرح ہندوستان کا اسکور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 97 رنز سے 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رن ہو گیا۔ ٹیم انڈیا 50 رن کے اندر 6 وکٹ گنوانے کے بعد مشکل میں پڑ گئی اور یہ تمام وکٹیں ایک ہی گیندباز جیفری وینڈرسے نے حاصل کیں

سری لنکا کی ہندوستان کے خلاف ونڈے میچ میں آخری جیت جولائی 2021 میں ہوئی تھی۔ اس وقت سری لنکا نے ٹیم انڈیا کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس بار ہندوستان کو 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سیریز کا تیسرا آخری مقابلہ 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined