پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) آئندہ مہینے سری لنکا میں ہونے والی تیک میچوں کی یک روزہ سیریز کو 2022 میں کرانے پر متفق ہوئے ہیں۔ اس یک روزہ سیریز کو یکم سے 8 ستمبر تک ہمبنٹوٹا میں ہونا تھا۔
Published: undefined
’کرک بز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے بیان جاری کر کہا ہے کہ ’’اے سی بی نے پیر کی شام پی سی بی سے رابطہ کیا اور کابل میں فلائٹ آپریشن متاثر ہونے، سری لنکا میں کورونا کے معاملے بڑھنے، ان کے کھلاڑیوں کی ذہنی صحٹ اور براڈکاسٹ مشینوں کے دستیاب نہ ہونے کا حوالہ دے کر اس سیریز کو 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے کی اپیل کی۔‘‘
Published: undefined
پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا کہ ’’ہم اے سی بی کے ساتھ مل کر اس سیریز کو کرانے پر قریب سے کام کر رہے تھے اور پہلی بار دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی دو فریقی سیریز کو لے کر پرجوش تھے۔ لیکن ہم ان کے چیلنجز کو بخوبی سمجھتے ہیں اور اس سیریز کو 2022 تک کے لیے ملتوی کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں عزیزاللہ فضلی کو اے سی بی کا نیا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد وہاں کرکٹ میں یہ پہلی بڑی تبدیلی ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined