کرکٹ

ون ڈے سیریز: بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرایا

تمیم اقبال (50 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 109 رنوں کا کم اسکور 21 اوورمیں ہی حاصل کرلیا اور تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔

بنگلادیشی کرکٹ ٹیم، تصویر آئی اے این ایس
بنگلادیشی کرکٹ ٹیم، تصویر آئی اے این ایس 

گیانا: بنگلہ دیش نے ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز ہارنے کے بعد مہدی حسن (8 اوور، 29 رن، 4 وکٹ) اور ناسم احمد (10 اوور، 19 ون، تین وکٹ) کی عمدہ گیند بازی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ مقاملے میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کی۔

Published: undefined

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی اور میزبان ٹیم کو 35 اوورز میں ہی 108 رن پر آل آؤٹ کر دیا۔ کپتان تمیم اقبال (50 ناٹ آؤٹ) کی نصف سنچری کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 109 رنوں کا کم اسکور 21 اوورمیں ہی حاصل کرلیا اورتین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی۔ ونڈیز ایک بار پھر اسپن کے خلاف جدوجہد کرتی ہوئی نظر آئی۔

Published: undefined

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمو پال 24 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تاہم کسی اور بلے باز نے ان کا ساتھ نہیں دیا۔ بنگلہ دیش کے لیے مہدی نے آٹھ اوورز میں 29 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں اور ایک میڈن اوور بھی ڈالا۔ ناسم نے چارمیڈن سمیت 10 اوور مکمل کرتے ہوئے 19 رنز دیئے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

109 رنوں کا ہدف حاصل کرتے ہوئے سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے اترے بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز نظم الحسن شانتو 20 رن بناکر آوٹ ہوگئے، لیکن اقبال اورلٹن داس (32 ناٹ آؤٹ) نے صبر کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے 20.4 اوورز میں ہی ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔ بنگلہ دیش نے تین میچوں کی سیریز کے دو میچوں میں جیت کے ساتھ لگاتار پانچویں ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ہفتہ کو کھیلا جائے گا جہاں بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز پر اپنی مسلسل 11ویں ون ڈے جیت تلاش کرے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined