کرکٹ

ہندوستان نے دوسرا یک روزہ میچ 59 رنز سے جیتا، کوہلی بنے مین آف دی میچ

موجودہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان سورو گانگولی کے 11363 رنز کو پیچھے چھوڑا اور 11406رنز کے ساتھ یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں بلے باز بنے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پورٹ آف اسپین: کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار اننگ اور بھوونیشور کمار کی چار وکٹوں کی بدولت ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو اتوار کو بارش کی وجہ سے میچ میں رخنہ پڑنے کے بعد ڈکورتھ لوئیس اصول کے تحت 59 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے سبقت حاصل کرلی ہے۔

Published: undefined

دوسرے یک روزہ میچ میں ہندوستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوور میں سات وکٹ پر 279 رنز کا مضبوط اسکور بنا دیا۔ اس کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ میں بارش آنے کی وجہ سے اسے 46 اوور میں جیت کےلئے 270 رنز کا ترمیمی ہفت دیاگیا، لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم 42 اووروں میں 210 رنز پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کپتان وراٹ کوہلی کو ان کی شاندار سنچری اور تین کیچوں کے لئے مین آف دی میچ کا ایورڈ ملا۔

Published: undefined

وراٹ نے اس مقابلے میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 125 گیندوں میں 14 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 120 رنز بنائے۔ وراٹ کی یہ 42ویں یک روزہ سنچری تھی۔ اپنی اس اننگ کے دوران وراٹ نے پاکستان کے جاویدمیاں داد کا ویسٹ انڈیز کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے 2000 رنز بھی پورے کرلئے۔

Published: undefined

موجودہ ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے سابق کپتان سورو گانگولی کے 11363 رنز کو پیچھے چھوڑا اور 11406رنز کے ساتھ یک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں بلے باز بنے۔

Published: undefined

انہوں نے شریس ایر کے ساتھ چوتھے وکٹ کےلئے 125 رنز کی ساجھیداری کرکے ہندوستانی اننگ کو سنبھالا۔ شکھر دھون دو، روہت شرما 18 اور ریشبھ پنت 20رنز بناکر آؤٹ ہوئے، لیکن ایر نے اپنے کپتان کا شاندان ساتھ دیتے ہوئے68 گیندوں پر پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71رنز بنائے۔ کیدار جادھو نے 16 اور رویندر جاڈیجہ نے ناٹ آؤٹ 16 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے کارلوس بریتھویٹ نے 53 رنز دے کر تین وکٹ لئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined