کرکٹ

فارم کے حوالے سے تشویش جیسی کوئی بات نہیں: رَہانے

رہانے نے جنوبی افریقہ کے خلاف رانچی میں سنچری بنائی تھی اور بنگلہ دیش کے خلاف 2019 میں دو نصف سنچری بنائے تھے۔ اس کے بعد 14 پاریوں میں وہ ایک بار ہی 50 رن سے آگے جا پائے۔

اجنکیا رہانے، تصویر آئی اے این ایس
اجنکیا رہانے، تصویر آئی اے این ایس 

چنئی: ہندوستانی نائب کپتان اجنکیا رہانے نے اپنی فارم کے حوالے سے تشویش کو خارج کرتے ہوئے رہانے نے انگلینڈ کے خلاف ہفتے کے روز سے ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کی ماقبل شام پر آج کہا،’ دیکھیے ہم دو سال کے بعد اپنے گھر میں کھیل رہے ہیں۔ ہم نے آخری گھریلو سیریز جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی تھی اور آپ اس وقت کے ریکارڈ کو دیکھیں تو میرا مظاہرہ اچھا رہا تھا‘۔

Published: undefined

رہانے نے جنوبی افریقہ کے خلاف رانچی میں سنچری بنائی تھی اور بنگلہ دیش کے خلاف 2019 میں دو نصف سنچری بنائی تھی۔ اس کے بعد 14 پاریوں میں وہ ایک بار ہی 50 رن سے آگے جا پائے۔ انہوں نے گذشتہ برس میلبورن سنچری بنائی تھی اور یہی ان کا ففٹی پلس کا اسکور تھا۔ چنئی ٹیسٹ میں رہانے ایک اور صفر بنائ پائے تھے۔

Published: undefined

نائب کپتان نے کہا،’ یہ سب کچھ ٹیم کے بارے میں ہے‘ کسی ایک شخص کے بارے میں نہیں ہے۔ میری پوری توجہ صرف اسی بات پر ہے کہ میں ٹیم کے لیے کس قدر حصہ داری دے سکتا ہوں۔ اگرا آپ گذشتہ 10-15 ٹیسٹ میچوں کو دیکھیں اور میرے ذاتی مظاہرے کو دیکھیں تو آپ پائیں گے کہ میں نے کچھ رن بنائے ہیں۔ اس لیے میں زیادہ متفکر نہیں ہوں کہ کیا ہو رہا ہے اور پہلے ٹیسٹ میں کیا ہوا تھا۔ مین اتنا جانتا ہوں کہ مجھ سے کیا چاہتی ہے اور مجھے ٹیم کے لیے حصہ داری کرنی ہے۔ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ میں یہ کر سکتا ہوں‘۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined