کرکٹ

ہندوستان میں وارم اپ میچوں کی ضرورت نہیں، کھلاڑیوں کے پاس کافی تجربہ: میک ڈونلڈ

آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان آنا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے کھیلا جائے گا جس کے لیے آسٹریلیا تقریباً ایک ہفتہ قبل یہاں پہنچے گی۔

<div class="paragraphs"><p>آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ، تصویر آئی اے این ایس

 

سڈنی: آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا ماننا ہے کہ انہیں ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز سے قبل وارم اپ میچ کی ضرورت نہیں ہے اور ان کی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں کو اس ملک میں کھیلنے کا کافی تجربہ ہے۔ سڈنی ہیرالڈ نے اتوار کو میک ڈونلڈ کے حوالے سے کہا کہ "وارم اپ میچز نہ کھیلنا ایک ایسا کام ہے جو ہم نے پچھلے کچھ دوروں پر کیا ہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ ہمیں اس کی کوئی خاص ضرورت ہے۔ ہم اپنے پہلے میچ سے تقریباً ایک ہفتہ پہلے ہندوستان پہنچیں گے۔ ہم تیاری میں زیادہ وقت نہیں لگانا چاہتا۔

Published: undefined

انہوں نے مزید کہا کہ "ہم کچھ خاص حالات میں تربیت کے لیے ہندوستان میں درمیانی پچ کو ترجیح دیں گے۔ ہمارا خیال ہے کہ اس تجربہ کار ٹیم کے ساتھ جو پہلے بھی وہاں جا چکی ہے، انہیں حالات کے مطابق ڈھالنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔" خیال ر ہے کہ آسٹریلیا کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل سے قبل چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ہندوستان آنا ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 فروری سے ناگپور میں کھیلا جائے گا جس کے لیے آسٹریلیا تقریباً ایک ہفتہ قبل یہاں پہنچے گی۔

Published: undefined

پچھلی بار جب کنگاروز ہندوستان آئے تھے تو انہیں وراٹ کوہلی کی ٹیم نے 2-1 سے شکست دی تھی۔ 2017 میں کھیلی گئی اس سیریز سے قبل آسٹریلیا نے دبئی میں 10 دن تک خصوصی پچ پر پریکٹس کی تھی۔ اس بار آسٹریلیا نے ہندوستان کے دورے سے قبل سڈنی میں تین روزہ کیمپ کا منصوبہ بنایا ہے۔ میک ڈونلڈ نے کہا، "ہمیں لگتا ہے کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز تیاری کے لئے اور چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوران تازگی برقرار رکھنے کے لیے سات دن کافی ہیں۔ ہم نے یہ منصوبہ پاکستان (2022) جانے سے پہلے بھی اپنایا تھا جس میں ہمیں کامیابی بھی ملی۔ ہم نے وہاں میدان پر کم وقت گزارا۔"

Published: undefined

آسٹریلیا نے مارچ 2022 میں پاکستان کا دورہ کرکے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-0 سے جیتی تھی۔ اس سیریز سے قبل آسٹریلیا نے میلبورن میں خصوصی پچ تیار کر کے پریکٹس کی تھی۔ انہوں نے کہا، "ہم اپنے حالات میں تخلیقی طور پر کام کر سکتے ہیں۔ ہم نے دورہ پاکستان سے پہلے میلبورن میں بھی ایسا کیا تھا۔ مقامی گراؤنڈ کیپرز کے ساتھ کام کرنے سے مطلوبہ نتائج مل سکتے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہم پریکٹس میچ کے بغیر بھی اس (ہندوستانی حالات) کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔"

Published: undefined

آسٹریلیا نے آخری بار 2004-05 میں ایڈم گلکرسٹ کی کپتانی میں ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، جب کہ ہندوستان نے آسٹریلیا کو اپنے گھر پر آخری دو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی۔ ہندوستان کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے فروری اور مارچ میں منعقد ہونے والی اس بارڈر-گاؤسکر ٹرافی کو جیتنا ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined