خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ 2024 کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے میں 8 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ اس فتح کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فائنل میں نیوزی لینڈ ٹیم کا مقابلہ جنوبی افریقی سے ہوگا۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 120 رنز ہی بنا سکی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے 8 رنز سے سنسنی خیز فتح درج کری۔
Published: undefined
پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی اب نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی ہے یعنی فائنل میچ اتوار کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل کا مقابلہ ہندوستانی وقت کے مطابق شام 7.30 بجے شروع ہوگا۔
Published: undefined
پہلے بیٹنگ کرنے آئی نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا۔ کیوی بلے باز وقفے وقفے سے پویلین لوٹتے رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے جارجیا پلمبر نے 31 گیندوں پر سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ جبکہ تجربہ کار بلے باز سوزی بیٹس نے 28 گیندوں پر 26 رنز کا حصہ ڈالا۔ بروک ہولیڈے نے 9 گیندوں پر 18 رنز کی مفید اننگز کھیلی۔ جبکہ ازابیلا گیج نے 14 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
Published: undefined
ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینٹرا ڈوٹن نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ایفی فلیچر نے 2 کامیابیاں حاصل کیں۔ کرشمہ رامچارک اور عالیہ ایلین نے 1-1 بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کے 128 رنز کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کی شروعات خراب رہی۔ کیریبین بلے باز پویلین جاتے رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ڈینٹرا ڈوٹن نے 22 گیندوں پر 33 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ ایفی فلیچر نے 15 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ جبکہ ہیلی میتھیوز نے 21 گیندوں پر 15 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ایڈن کارسن نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔ امیلیا کیر کو 2 کامیابیاں ملیں۔ اس کے علاوہ فران جوناس، لیہ تاہوہو اور سوزی بیٹس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز