لوکی فرگوسن کی بغیر کوئی رن دیئے تین وکٹ کی شاندار گیندبازی اور ڈیون کونوے (35) رنوں کی اننگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے پیر کو ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے 39ویں میچ میں پاپوا نیو گنی کو 46 گیندیں باقی رہتے سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
Published: undefined
کل برائن لارا اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی پاپوا نیو گنی کی شروعات خراب رہی اور 14 رنز کے اسکور پر اس کی دو وکٹیں گر گئیں۔ ٹونی اورا (1) اور کپتان اسد والا (6) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اسد والا کو لوکی فرگوسن نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد چارلس امینی اور سیسے باؤ نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔
Published: undefined
12ویں اوور میں لوکی فرگوسن نے چارلس امینی (17) کو آؤٹ کرکے اپنے کھاتے میں دوسراوکٹ جوڑا۔ اگلے ہی اوور میں سیسے باو (12) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ فرگوسن نے چاڈ سوپر (1) کو آؤٹ کر کے اپنا تیسرا وکٹ لیا۔ نارمن وانوا (14) رنز بناکرآؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کے سامنے پاپوا نیو گنی کے بلے باز تو چل میں آتا ہوں کی طرز پر ایک ایک کر کے پویلین لوٹ گئے۔ پاپوا نیو گنی کے آٹھ بلے باز ڈبل فیگر میں بھی نہ پہنچ سکے۔ نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے پاپوا نیو گنی کو 19.4 اوورز میں صرف 78 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
Published: undefined
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے چار اوورز میں بغیر کوئی رن دیے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ اور ایش سودھی نے دو دو وکٹ لئے۔ مچل سینٹنر نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
78 رنز کے چھوٹے ہدف کے لیے بیٹنگ کرنے آئی نیوزی لینڈ کو پہلا جھٹکا پہلی ہی گیند پر فن ایلن (0) کے وکٹ کی صورت میں لگا۔ انہیں کابوا واگی موریا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد پانچویں اوور میں راچن رویندرا (6) رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ سیممو کامیا نے 10ویں اوور میں ڈیون کونوے کو ایل بی ڈبلیو کیا۔ کونوے نے 32 گیندوں پر 35 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں دو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ کپتان کین ولیمسن 17 گیندوں میں (18) اور ڈیرل مچل 12 گیندوں (19) پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں تین وکٹوں پر 79 رنز بنانے کے بعد سات وکٹوں سے میچ جیت لیا۔پاپوا نیو گنی کی جانب سے کابوا وگی مورییا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سیمو کامیا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined