کرکٹ

پاکستان کی نیو زی لینڈ کے ہاتھوں بھاری شکست، ہندوستانی ٹیم کو زبردست دھچکا، خواتین عالمی کپ سے باہر

پاکستانی خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اور پاکستان دونوں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

خواتین کےٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 میں کل یعنی 14 اکتوبر کو ہندوستانی  ٹیم کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی۔ پاکستانی خواتین ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس نتیجے کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم اور پاکستان دونوں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم 8 سال بعد یعنی 2016 کے بعد پہلی بار گروپ مرحلے سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔ خواتین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے گروپ اے سے آسٹریلیا کے بعد اب نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان اور سری لنکا بھی شامل تھے۔ اگر پاکستان جیت جاتا تو ہندوستانی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے زیادہ امکانات تھے۔ لیکن اب یہ خواب ٹوٹ چکا ہے۔ دوسری جانب گروپ بی سے انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ اس وقت سیمی فائنل کی دوڑ میں ہیں۔

Published: undefined

ہندوستانی ٹیم خواتین کے ٹی ٹوینٹی عالمی کپ 2024 کے گروپ مرحلے میں 4 میں سے صرف 2 میچ جیت سکی اور تیسرے نمبر پر رہی۔ اسے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے شکست دی  جبکہ ہندوستانی  ٹیم نے سری لنکا اور پاکستان کو شکست دی ۔

Published: undefined

واضح رہےکہ گروپ اے کا آخری میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ہوا۔ اس میچ میں کیوی یعنی نیوزی لینڈ  ٹیم نے 110 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز تک سمٹ گئی۔ اس طرح کیوی ٹیم نے یہ میچ 54 رنز سے جیت لیا۔

Published: undefined

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر بکھر گئی۔ پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے سب سے زیادہ 21 رنز بنائے۔ جبکہ منیبہ علی نے 15 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی اور بلے باز ڈبل فگر کو نہیں چھو سکا۔

Published: undefined

پاکستان کے چار کھلاڑی اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے امیلیا کیر نے 14 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ نے سوزی بیٹس (28)، بروک ہالیڈے (22) اور کپتان سوفی ڈیوائن (19) کی اننگز کی بدولت 6 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined