کرکٹ

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کو گھر میں کیا کلین سوئپ، ٹیم انڈیا کو 91 سال بعد کراری شکست

نیوزی لینڈ نے ٹیم انڈیا کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔ ہندوستان کو اپنے ہی میدان پر 91 سال میں پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

 

نیوزی لینڈ نے ہندوستان کی سرزمین پر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹیم انڈیا کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کر کے تاریخ رقم کی۔ ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے 25 رنز سے فتح حاصل کر کے ہندوستان کو سیریز 3-0 سے شکست دی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم نے بھارت کو اس کے گھر میں تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

Published: undefined

ہندوستان نے اپنی پہلی ہوم ٹیسٹ سیریز 1933-34 میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی تھی، جس میں انگلینڈ نے 2-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ تاہم، اب نیوزی لینڈ نے ٹام لیتھم کی کپتانی میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے اور ہندوستان کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 3-0 سے شکست دینے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

Published: undefined

میچ کے تیسرے دن ہندوستان کو 147 رنز کا چھوٹا ہدف دیا گیا۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ٹیم انڈیا مسلسل لڑکھڑاتی رہی۔ ابتدائی وکٹ کپتان روہت شرما کا 13 رنز پر گرا، جس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ رک نہ سکا اور 29 کے اسکور پر ہی ہندوستان کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ آخر کار، ٹیم انڈیا121 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

ہندوستان کی جانب سے رشبھ پنت نے سب سے بڑی اننگز کھیلی اور 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 رنز بنائے، جبکہ ہندوستانی ٹیم کے آٹھ بلے باز دہرے ہندسے کو بھی نہ چھو سکے۔

میچ کے آغاز میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اور 235 رنز بنائے۔ جواب میں ٹیم انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں 263 رنز اسکور کیے۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 174 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ہندوستان کے لیے 147 رنز کا ہدف مقرر کیا۔ یہاں سے امید تھی کہ ہندوستان فتح حاصل کر لے گا، لیکن بدقسمتی سے ہندوستانی ٹیم 121 رنز پر آل آؤٹ ہو کر مقابلہ ہار گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined