سڈنی: آسٹریلیائی ٹیم کے ٹاپ آف اسپنر ناتھن لیون نے بدھ کے روز کہا کہ ناظرین کے نسلی تبصرے کے معاملے میں ہندوستانی تیزگیند باز محمد سراج نے ایک مثال قائم کی جس سے مستقبل میں اور کرکٹروں کا حوصلہ بڑھے گا اور وہ ان حرکتوں کے خلاف مضبوط بنیں گے۔
Published: undefined
لیون نے کہا کہ کرکٹ کا کھیل سب کے لئے ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی نسل پرستی یا بدسلوکی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ سراج اور جسپریت بمراہ کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے اور چوتھے دن ناظرین کے ذریعہ نسلی تبصرے کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں نے چھ ناظرین کو گراؤنڈ سے باہر کردیا تھا اور اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے بھی تیسرے دن کے کھیل کے بعد باضابطہ طور پر شکایت درج کروائی تھی، جبکہ آئی سی سی نے اس معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا سے رپورٹ طلب کی ہے۔
Published: undefined
لیون نے کہا، "کھیل میں کسی بھی قسم کے نسلی تبصرے کی گنجائش نہیں ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ مذاق کر رہے ہیں لیکن اس سے لوگوں پر بہت برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اگر کسی کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس سلسلے میں میچ کے حکام سے شکایت کرنے کی ضرورت ہے تو اسے کرنا چاہیے۔ اس وقت، میدان پر سیکورٹی کے بہت سے اہلکار تعینات ہوتے ہیں، جو نسلی تبصرے کرنے والے ناظرین کو فوری طور پر باہر نکال سکتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز