کرکٹ

ممبئی نے 27 سال بعد ایرانی کپ پر کیا قبضہ، ڈبل سنچری بنانے والے سرفراز خان بنے پلیئر آف دی میچ

ممبئی اور ریسٹ آف انڈیا کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہو گیا، لیکن پہلی اننگ میں سبقت لینے کی وجہ سے ممبئی کو ایرانی کپ کی ٹرافی دی گئی۔

<div class="paragraphs"><p>سرفراز خان، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/BCCI">@BCCI</a></p></div>

سرفراز خان، تصویر @BCCI

 

اجنکیا رہانے کی کپتانی میں ممبئی کو آج اس وقت ایک بار پھر بڑی کامیابی حاصل ہوئی جب ایرانی کپ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ ممبئی نے ریسٹ آف انڈیا کو پہلی اننگ میں ملی سبقت کی بنیاد پر شکست دی اور اس کے ساتھ ہی 27 سال بعد ایرانی کپ پر قبضہ کیا۔ دراصل یہ میچ ڈرا ہوا، لیکن ایسی حالت میں جس ٹیم کے پاس پہلی اننگ میں سبقت ہوتی ہے اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے۔ ممبئی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 537 رن بنائے تھے اور اس کے بعد ریسٹ آف انڈیا کو 416 رنوں پر روک دیا تھا۔ یعنی پہلی اننگ میں ممبئی کو 121 رنوں کی سبقت ملی تھی۔ ممبئی کی پہلی اننگ کے ہیرو سرفراز خان تھے جنھوں نے ناٹ آؤٹ 222 رن بنائے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انھیں پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

میچ کے چوتھے دن کا کھیل جب ختم ہوا تھا تو لگ رہا تھا کہ ریسٹ آف انڈیا کی ٹیم اس میچ میں جیت حاصل کر لے گی۔ اسٹمپس تک ممبئی کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 153 رن تھا۔ لیکن پانچویں دن تنوش کوٹیان نے شاندار اننگ کھیل کر ناٹ آؤٹ سنچری بنائی اور ٹیم کو سنبھالا۔ ان کی اس اننگ نے یقینی بنایا کہ ممبئی کی ٹیم کم اسکور پر آؤٹ نہیں ہوگی۔ تنوش نے ناٹ آؤٹ 114 رن بنائے جس میں انھوں نے 150 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 10 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ آخر میں ان کا موہت اوستھی نے بہترین ساتھ دیا جنھوں نے 93 گیندوں پر 4 چوکے اور ایک چھکا کی مدد سے ناٹ آؤٹ 51 رن بنائے۔

Published: undefined

ایک طرف جہاں سرفراز نے پہلی اننگ میں ممبئی کے لیے ڈبل سنچری اسکور کی تھی، تو وہیں ریسٹ آف انڈیا کی طرف سے ابھمنیو ایشورن نے پہلی اننگ میں 292 گیندوں پر 191 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کی امیدیں زندہ رکھی تھیں۔ وہ ڈبل سنچری بنانے سے محروم رہ گئے اور پھر ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیم بہت زیادہ دیر تک بلے بازی بھی نہیں کر سکی۔ دھرو جریل کی ضرور تعریف کرنی ہوگی جنھوں نے 121 گیندوں پر 93 رن بنائے اور انھوں نے ایشورن کے ساتھ 165 رنوں کی شراکت داری بھی کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined