کرکٹ

کورونا سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے الزام میں سریش رینہ سمیت کئی مشہور ہستیاں گرفتار

ممبئی پولیس کے ذرائع کے حوالہ سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سریش رینہ کو چھوڑ کر بقیہ ستارے کلب کے پچھلے دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں کورونا کے اصولوں کی خلاف ورزی کے الزام میں سابق کرکٹر سریش رینہ سمیت کئی مشہور ہستیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان سبھی پر اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کرنے کا الزام ہے۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق پولیس نے ممبئی کے ایک کلب میں چھاپہ مارا جہاں کورونا کی خلاف ورزی کے الزام میں 34 لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شدگان میں سابق کرکٹر سریش رینہ، مشہور گلوکار گرو رندھاوا سمیت دیگر لوگ شامل تھے۔ ساہر پولیس تھانہ کے سینئر افسر نے بتایا کہ کووڈ۔19 سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے معاملے میں حراست میں لئے گئے سریش رینہ اور گرو رندھاوا کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

Published: undefined

ممبئی پولیس نے بتایا کہ رینہ سمیت 34 ملزمین کو دفعہ 188،269 کے تحت اور عالمی وبا کی دفعہ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔ ان لوگوں کی گرفتاری ڈریگن فلائی پب سے ہوئی جہاں کورونا کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی گئی۔ آج تک کی ایک رپورٹ کے مطابق نائٹ کرفیو کے بعد بھی کلب میں ہائی پروفائل پارٹی چل رہی تھی۔ پولیس نے کلب پر علی الصبح تقریباً 3.30 بجے چھاپہ مارا تھا۔

Published: undefined

ممبئی پولیس کے ذرائع کے حوالہ سے ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سریش رینہ کو چھوڑ کر بقیہ ستارے کلب کے پچھلے دروازے سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے رات کو کرفیو نافذ کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ نئے سال کے پیش نظر ریاستی حکومت نے ممبئی میں 22 دسمبر سے پانچ جنوری تک کئی پابندیاں عائد کی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined