ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں گیند سے چوٹ لگنے پر کھلاڑی کی موت واقع ہو گئی ہے۔ واقعہ ممبئی کا ہے جہاں میچ کھیلنے کے دوران ایک 52 سالہ شخص کی موت ہو گئی۔ حالانکہ یہ کرکٹ میچ ذیلی سطح کا تھا جہاں جیش ساولا نامی کھلاڑی کان کے پیچھے چوٹ لگنے کی وجہ سے موت کی نیند سو گیا۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملہ پیر کی دوپہر کا ہے جب ایک ہی ٹورنامنٹ کے دو ٹی-20 میچ ایک ہی میدان پر چل رہے تھے۔ یہ ٹورنامنٹ 50 سال سے اوپر کے لوگوں کے لیے منعقد ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ کا نام کٹچی ویسا اوکھل وکاس لیجنڈ کپ ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جیش ساولا قریبی دادر پارسی کالونی اسپورٹنگ کلب میدان پر ایک بلے باز کے سامنے پیٹھ کر کے فیلڈنگ کر رہے تھے، تبھی ایک گیند ان کے کان کے پیچھے لگی۔ دراصل جو گیند ساولا کو لگی، وہ دوسرے میچ کی تھی۔
Published: undefined
چوٹ لگنے کے بعد ساولا گر گئے اور انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ انھیں بچایا نہیں جا سکا، ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ ایک ہی میدان پر دو میچ ہونا چھوٹے سطح پر عام بات ہے۔ ان میچوں کے دوران کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کی خبریں پہلے بھی آتی رہی ہیں۔ لاین تاراچند اسپتال کے میڈیکل افسر کا کہنا ہے کہ ساولا کو شام تقریباً 5 بجے مردہ حالت میں لایا گیا تھا۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ کرکٹ کے میدان پر کھلاڑی کی موت کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ بڑے سطح پر کھیلے جا رہے میچ کے دوران بھی گیند سے چوٹ لگنے کے سبب کھلاڑی کی موت ہوئی ہیں۔ 2015 میں ریمنڈ وان اسکور، 2014 میں فلپ ہگس، 2013 میں ڈیرن رنڈل، 1998 میں رمن لامبا جیسے کھلاڑیوں کی موت کرکٹ کے میدان پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہی ہوئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز