مایہ ناز سابق ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر کو چینی سرمایہ کاری والی مشہور کمپنی 'پے ٹی ایم فرسٹ گیم' کے برانڈ امبیسڈر بننے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (کیٹ) نے سچن سے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ غیر معمولی صورت حال میں جب چین کے ساتھ ہندوستان ایک طرح سے سرد جنگ کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں سچن کا کسی بھی بڑی چینی سرمایہ کاری والی کمپنی کا برانڈ امبیسڈر بننا صاف طور پر ان کی زیادہ رقم کمانے کے لالچ کو ظاہر کرتا ہے۔ کیٹ نے سچن تندولکر کی اس معاملے میں سخت تنقید کی اور آگے کہا کہ ان کو ملک کو یہ جواب دینا چاہیے کہ پیسہ بڑا ہے یا ملک بڑا ہے؟
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ پے ٹی ایم فرسٹ گیم کا برانڈ امبیسڈر بنائے جانے کے بعد سچن تندولکر کو کیٹ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے کاروباری طبقہ اور اپنے شیدائیوں کی ناراضگی بھی برداشت کرنی پڑ رہی ہے۔ کیٹ نے تو اس سلسلے میں سچن تندولکر کو خط لکھ کر اپنا فیصلہ بدلنے کی گزارش بھی کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اتوار تک ان کے جواب کا انتظار کیا جائے گا، ورنہ اگلے ہفتہ ملک بھر میں اس ایشو پر سچن کے رویہ کے خلاف مظاہرے ہوں گے۔
Published: undefined
کیٹ کے قومی جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے بتایا کہ ایک طرف ملک میں ایک بڑی چینی کمپنی ہندوستان میں جاسوسی کرتی ہوئی پکڑی جا رہی ہے۔ ہندوستان میں صدر اور وزیر اعظم سمیت تقریباً 10 ہزار اہم لوگوں پر چینی کمپنیاں لگاتار جاسوسی نظر رکھ رہی ہیں، جو ہندوستان کے تئیں چین کے غلط ارادوں کو واضح کرتا ہے۔ وہیں دوسری طرف سچن تندولکر، جو اپنے آپ کو ہندوستان کا بیٹا کہتے ہیں، انھیں چینی سرمایہ کاری والی کمپنی کا برانڈ امبیسڈر بننے میں کوئی شرم نہیں ہے۔ جس ملک کے لوگوں نے انھیں سر آنکھوں پر بٹھایا، عزت دی اور پیسہ دیا وہ سچن اب ہندوستانی باشندوں کے یقین کی بے عزتی کرتے ہوئے چینی کمپنی کا برانڈ امبیسڈر بنے ہیں۔"
Published: undefined
کھنڈیلوال نے کہا کہ اشتہار میں آنے والی ہستیاں ایک طرح سے ہمارے نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔ ہمارے نوجوان ان اداکاروں کو دیکھ کر ان کی نقل کرنا چاہتے ہیں، ان کی طرح بننا چاہتے ہیں۔ اس لیے جو بھی شخص سماجی زندگی سے جڑا ہے، اس کا رویہ اعلیٰ معیاری ہونا ضروری ہے اور یہاں سچن تندولکر فیل ہو گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
ویڈیو گریب