تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے منگل (9 جولائی) کو ٹی 20 ورلڈ چمپئن ٹیم کے کھلاڑی محمد سراج سے ملاقات کی اور انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے محمد سراج کو شال پہنا کر اعزاز دیا، جبکہ محمد سراج نے وزیر اعلیٰ کو ٹیم انڈیا کی جرسی پیش کی۔
Published: undefined
محمد سراج ٹی 20 ورڈ کپ جیت کر چند روز قبل جب حیدرآباد پہنچے تھے تو مداحوں نے ان کا شاندار استقبال کیا تھا اور ’وِکٹری پریڈ‘ نکالی تھی۔ اس سے قبل محد سراج نے ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ہندوستان پہنچنے کے بعد پی ایم نریندر مودی سے بھی ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ممبئی میں ٹیم کی وِکٹری پریڈ میں حصہ لیا تھا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد سراج نے حال ہی میں ختم ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل 3 میچ کھیلے اور ایک وکٹ حاصل کیا تھا۔
Published: undefined
حیدر آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد سراج نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنا ان کے لیے فخر کی بات ہے اور اس کی خوشی کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ ہندوستان کافی عرصے سے ورلڈ کپ جیتنے کا انتظار کر رہا تھا۔ میں بہت خوش ہوں کہ ہم جیت گئے۔ روہت شرما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم کی اس تاریخی جیت سے پورا ملک بہت خوش ہے۔ کشمیر سے کنیا کماری تک ملک کے کونے کونے میں جشن منائے گئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined