نئی دہلی: سابق ہندوستانی تیزگیندباز اجیت گرکر کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل میں ہندوستان کے تیزگیندباز اہم کردار ادا کریں گے ۔ ہندوستان کے پاس دنیا کی بہترین تیز گیندبازی حملہ ہے اور ان کے مطابق محمد شامی ہندوستانی ٹیسٹ لائن اپ کے لئے نمبر ایک گیندباز ہیں۔
Published: undefined
اگرکر نے ہفتہ کے روز اسٹار اسپورٹس کے پروگرام گیم پلان پر ڈبلیو ٹی سی فائنل میں ہندوستانی تیزگیندبازی کے رول کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ہم اب بھی نہیں جانتے ہیں کہ وہاں کیا صورتحال ہوگی، لیکن ہمیں یہ پتہ ہے کہ انگلینڈ میں ڈیوک گیند کے ساتھ تیزگیندبازوں کو ہمیشہ مدد ملے گی۔ آپ تصور نہیں کرسکتے کہ جون کے وسط میں پچ کتنی زیادہ سوکھی ہوگی۔ ایسے میں تیزگیندباز کا اہم کردار ہوگا اور ہندوستان کے پاس دنیا کا بہترین گیندبازی حملہ موجود ہے۔
Published: undefined
اجیت اگرکر نے کہا کہ میرے خیال سے گزشتہ کچھ برسوں میں یہی ہندوستان کی طاقت رہی ہے۔ بمراہ ہو یا شامی، میرے لئے دونوں ہندوستان کے ٹیسٹ لائن اپ کے نمبر ایک گیندباز ہیں۔ایشانت شرما نے اپنے کیریر میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس لئے یقیناً ہندوستان کی ٹیم انتظامیہ ان تین گیندبازوں کے ساتھ اترے گی اور وکٹ پر گھاس ہے تو آپ تیزگیندباز کا چوتھا متبادل بھی دیکھ سکتے ہیں۔ ہندوستان نے سخت محنت کے بعد ڈبلیو ٹی سی فائنل میں اپنی دعویداری مضبوط کی ہے حالانکہ ٹیم انڈیا کو ابھی کام پورا کرنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز