کولکاتا: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر محمد شامی کو 19 ستمبر کو گھریلو تشدد معاملے میں بڑی راحت ملی ہے۔ شامی کو علی پور کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا، جس کے بعد ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی۔ عدالت میں پیش ہونے کے ساتھ محمد شامی نے اپنی ضمانت کی درخواست بھی دائر کی تھی۔
Published: undefined
آسٹریلیا کے خلاف آئندہ 3 میچوں کی ون ڈے سیریز اور پھر ون ڈے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کا حصہ بننے والے محمد شامی کے لیے یہ ایک بڑی راحت سمجھی جا رہی ہے۔ عدالت نے شامی کے ساتھ ان کے بھائی محمد ہاشم کی درخواست ضمانت بھی منظور کر لی۔ انسائیڈ اسپورٹس کی رپورٹ کے مطابق شامی اور ان کے بھائی وکیل سلیم رحمان کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔
Published: undefined
محمد شامی کے وکیل سلیم رحمان نے ضمانت ملنے کے بعد کہا کہ شامی اور ان کے بھائی ہاسم عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دی ہے۔ عدالت نے ان کی درخواست منظور کر لی۔ آپ کو بتا دیں کہ شامی کی بیوی حسین جہاں نے 8 مارچ 2018 کو جادھو پور تھانے میں شامی اور ان کے بھائی پر ہراساں کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی تھی۔
Published: undefined
محمد شامی کو ایشیا کپ 2023 میں صرف 2 میچ کھیلنے کا موقع ملا، جس میں انہوں نے ایک نیپال کے خلاف اور دوسرا بنگلہ دیش کی ٹیم کے خلاف کھیلا۔ ان دونوں میچوں میں شامی نے اپنی گیند بازی سے سب کو متاثر کیا۔ اب اسے ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی ون ڈے سیریز میں تمام میچز کھیلنے کا موقع مل سکتا ہے۔ ایسے میں سب کی نظریں ان کی بولنگ پرفارمنس پر لگی ہوئی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined