ایشیا کپ کے فائنل مقابلے میں ہندوستانی تیز گیندباز محمد سراج عرف میاں میجک کی بہترین کارکردگی کی ہر کسی نے تعریف کی۔ انھیں فائنل مقابلہ میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی ملا اور کئی ریکارڈ بک میں ان کا نام بھی درج ہو گیا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ اپنی 6 وکٹوں والی کارکردگی کی بدولت محمد سراج آئی سی سی وَنڈے کرکٹ کی رینکنگ میں پہلے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ یعنی یک روزہ کرکٹ میں اب وہ دنیا کے نمبر 1 گیندباز ہیں۔ حالانکہ پہلے بھی سراج نمبر 1 گیندباز بن چکے ہیں، لیکن اس بار ان کا رینکنگ پوائنٹ دوسرے نمبر پر موجود جوش ہیزل ووڈ سے کافی زیادہ ہے۔ یعنی آنے والے کچھ ہفتے وہ نمبر وَن پر ہی رہنے والے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ محمد سراج پہلی مرتبہ وَنڈے کے نمبر 1 گیندباز جنوری 2023 میں بنے تھے۔ ان کے سر یہ تاج مارچ 2023 تک رہا، پھر آسٹریلیائی تیز گیندباز جوش ہیزل ووڈ نے پہلے مقام پر قبضہ کر لیا۔ اب تازہ رینکنگ میں محمد سراج 694 پوائنٹس کے ساتھ پہلے مقام پر ہیں اور ہیزل ووڈ 678 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر۔ تیسرے مقام پر آسٹریلیائی تیز گیندباز ٹرینٹ بولٹ (677 پوائنٹس)، چوتھے و پانچویں مقام پر بنگلہ دیشی اسپنر مجیب الرحمن (657 پوائنٹس) اور راشد خان (655 پوائنٹس) قابض ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اسپن گیندباز کلدیپ یادو بھی ٹاپ-10 میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 638 پوائنٹس کے ساتھ نواں مقام حاصل کیا ہے جو کہ پاکستانی تیز گیندباز شاہین آفریدی (632 پوائنٹس) سے ایک مقام بہتر ہے۔ اس رینکنگ میں مشیل اسٹارک (652 پوائنٹس) کو چھٹا، میٹ ہنری (645 پوائنٹس) کو ساتواں اور ایڈم زیمپا (642 پوائنٹس) کو آٹھواں مقام حاصل ہے۔
Published: undefined
اگر وَنڈے کرکٹ میں بلے بازی رینکنگ کی بات کی جائے تو ہندوستان کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ٹاپ-10 میں تین ہندوستانی کھلاڑیوں کے نام دکھائی دے رہے ہیں۔ شبھمن گل 814 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے مقام پر، وراٹ کوہلی 708 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں مقام پر اور روہت شرما 696 پوائنٹس کے ساتھ دسویں مقام پر ہیں۔ وَنڈے رینکنگ میں نمبر 1 بلے باز پاکستان کے بابر اعظم ہیں جن کے 857 پوائنٹس ہیں۔ وَنڈے کرکٹ میں ٹیموں کی رینکنگ دیکھی جائے تو ہندوستان اور پاکستان دونوں کے 115-115 پوائنٹس ہیں، لیکن پاکستان پہلے سے ہی نمبر 1 کی پوزیشن پر قائم ہے اور ہندوستان کو اس وقت نمبر 2 والی پوزیشن حاصل ہے۔ تیسرے نمبر پر 113 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا، چوتھے نمبر پر 106 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ اور پانچویں مقام پر 105 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ نے قبضہ کر رکھا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز