کرکٹ

متالی کی ناٹ آؤٹ پاری، ہندوستانی خاتون ٹیم نے جیتا آخری ون ڈے

بارش سے مخل اس مقابلے میں اوور کی تعداد 47 کر دی گئی۔ انگلینڈ نے 47 اوور میں 219 رن بنائے، جبکہ ہندوستان نے 46.3 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 220 رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر کر لیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ووسٹر: کپتان متالی راج کی ناٹ آؤٹ 75 رن کی زبردست پاری کی بدولت ہندوستانی خاتون کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو تیسرے اور آخری ون-ڈے میں چار وکٹ سے شکست دی۔ حالانکہ یہ میچ ہارنے کے باوجود انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

Published: undefined

بارش سے مخل اس مقابلے میں اوور کی تعداد 47 کر دی گئی۔ انگلینڈ نے 47 اوور میں 219 رن بنائے، جبکہ ہندوستان نے 46.3 اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 220 رن بنا کر مقابلہ اپنے نام کر کر لیا۔ کپتان متالی نے 86 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 75 رن کی فاتحانہ پاری کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر شیفالی ورما نے 19 اور اسمرتی مدھانا نے 57 گیندوں میں آٹھ چوکوں کے سہارے 49 رن بنائے۔ ہرمنپریت کور 16 اور دیپتی شرما نے 18 رن بنائے جبکہ اسنیہہ رانا نے 22 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 24 رن کی پاری کھیلی۔

Published: undefined

متالی اور رانا نے چھٹے وکٹ کے لیے 50 رن کی اہم شراکت داری کی۔ رانا 46ویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئی لیکن تب تک ہندوستان کا اسکور 214 رن پہنچ چکا تھا۔ متالی نے 47ویں اوور کی تیسری گیند پر فاتحانہ چوکا مارکر جیت ہندوستان کی جھولی میں ڈال دی۔ متالی کو پلیئر آف دی میچ اور صوفی ایکلسٹون کو پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔

Published: undefined

قبل ازیں انگلینڈ کی پاری میں کپتان ہیتھر نائٹ نے 46 اور متالی شیور نے 49 رن بنائے۔ انگلینڈ ایک وقت تین وکٹ پر 151 رن بنا کر اچھی صورتحال تھی لیکن اس کے بعد اس نے 68 رن جوڑ کر اپنے باقی وکٹ گنوا دیئے۔ ہندوستانی گیند بازوں میں دیپتی شرما نے 10 اوور میں 47 رن دے کر تین وکٹ حاصل کیے۔ دونوں ٹیمیں اب نو جولائی سے تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined