کرکٹ

1983 عالمی کپ فاتح ٹیم کے ہیرو ’یشپال شرما‘ کے انتقال پر صدر، نائب صدر، وزیر اعظم سمیت کئی اہم شخصیات کا اظہارِ غم

یشپال شرما کی موت نے کرکٹ طبقہ کو تو زبردست جھٹکا دیا ہی ہے، سرکردہ سیاسی شخصیات نے بھی اس موقع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

یشپال شرما / آئی اے این ایس
یشپال شرما / آئی اے این ایس 

ہندوستانی کرکٹ کو عروج بخشنے میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق آل راؤنڈر اور 1983 عالمی کپ فاتح ہندوستانی ٹیم کے اہم رکن یشپال شرما کے انتقال سے ہندوستان کا ہر کرکٹ شیدائی غمزدہ ہے۔ محض 66 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کی موت نے کرکٹ طبقہ کو تو زبردست جھٹکا دیا ہی ہے، سرکردہ سیاسی شخصیات نے بھی اس موقع پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آئیے یہاں دیکھتے ہیں کہ اہم شخصیات نے یشپال شرما کو کس طرح خراج عقیدت پیش کیا۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند:

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے کرکٹر یشپال شرما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا جس میں لکھا ہے کہ ’’کرکٹر یشپال شرما کے انتقال کے بارے میں معلوم ہونے پر گہرا دکھ ہوا۔ 1983کے کرکٹ عالمی کپ کے اہم مقابلوں میں ان کی یادگار کردگی نے ہندستانی کرکٹ تاریخ کی بہترین جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’ان کے کنبے، پیروکاروں اور ٹیم کے اراکین کے ساتھ ہماری گہری تعزیت۔‘‘

Published: undefined

نائب صدر جمہوریہ ونکیا نائیڈو:

نائب صدر جمہوریہ ایم ونکیا نائیڈو نے یشپال شرما کے انتقال پر منگل کو جاری ایک پیغام میں کہا کہ ’’1983کی اس ٹیم کا ہر رکن، ملک کے نوجوان کھلاڑیوں کے لئے ترغیب کا ذریعہ بنا تھا۔ سابق کرکٹر اور 1983کی تاریخی عالمی کپ جیتنے والی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے رکن یشپال شرما جی کے اچانک انتقال پر میری طرف سے خراج عقیدت اور ان کے کنبہ و مداحوں کے ساتھ تعزیت۔

Published: undefined

وزیر اعظم نریندر مودی:

وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق ​​ کرکٹر اور 1983 میں ورلڈ کپ جیتنے والی کرکٹ ٹیم کے رکن یشپال شرما کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ’’یشپال شرما جی 1983 کی مشہور کرکٹ ٹیم سمیت ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے بہت مقبول کھلاڑی تھے۔ وہ ٹیم کے ساتھیوں، مداحوں کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے کرکٹ کھلاڑیوں کے لئے بھی قابل تحریک تھے۔ مجھے ان کی وفات پر سخت رنج ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اوم شانتی۔‘‘

Published: undefined

جگت پرکاش نڈّا:

بی جے پی کے قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے سابق ہندوستانی کرکٹر یشپال شرما کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’سابق ہندوستانی بلے باز یشپال شرما کے انتقال سے دکھی ہوں۔ شرما کا 1983کے عالمی کپ کی جیت میں اہم کردار رہا تھا، جنہوں نے سیمی فائنل میچ میں سب سے زیادہ رن بنائے تھے۔ میدان میں اپنی بے مثال صلاحیت کے لئے شرما کو ہم سب ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ میری ان کے کنبہ اور مداحوں کے ساتھ تعزیت۔‘‘

Published: undefined

دلیپ وینگسرکر، سابق ہندوستانی کپتان:

یشپال شرما کے انتقال سے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان دلیپ وینگسرکر حیرت میں ہیں۔ انھوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ ناقابل یقین ہے۔ وہ ہم سبھی میں سب سے زیادہ فٹ تھا۔ وہ سبزی خور تھا۔ رات کو کھانے میں سوپ لیتا تھا اور صبح کی سیر پر ضرور جاتا تھا۔ اس کی موت سے میں حیران ہوں۔‘‘

Published: undefined

بلوندر سنگھ سندھو، سابق تیز گیندباز:

1983 عالمی کپ میں یشپال شرما کے ساتھ میدان پر اترنے والے تیز گیندباز بلوندر سنگھ سندھو بھی ان کی موت سے حیران ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’’حیرت زدہ ہوں۔ یہ میرے لیے سب سے بری خبر ہے۔ 1983 کی ٹیم فیملی کی طرح تھی، اور ایسا لگتا ہے کہ ہماری فیملی کا ایک رکن نہیں رہا۔ یہ بہت حیران کرنے والا ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined