کرکٹ

دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے : وسیم اکرم

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوران کمنٹری کے لیے ساؤتھمپٹن میں موجود وسیم اکرم کی جانب سے بھی دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ سامنے آیا ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مہندر سنگھ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا، کھیلا اور فتح حاصل کر لی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری سیریز کے دوران کمنٹری کے لیے ساؤتھمپٹن میں موجود وسیم اکرم کی جانب سے بھی دھونی کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ سامنے آیا ہے۔

سوئنگ کے سلطان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی میرے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک تھے۔ انھوں نے کہا کہ دھونی ایسا کھلاڑی تھا جو آیا، کھیلا اور فتح حاصل کر لی۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایم ایس دھونی نے بطور کپتان بھارت کو ورلڈکپ، ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافی جتوائی۔ سابق کپتان نے کہا کہ دھونی نڈر کھلاڑی تھا جو حریف سے ڈرنا نہیں جانتا تھا۔ قبل ازیں سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

Published: 16 Aug 2020, 10:54 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 16 Aug 2020, 10:54 AM IST

  • تصویر @revanth_anumula

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2023-12/7392d247-3263-47ce-8a04-6cdcbdaf2080/Revanth_Reddy.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    گوتم اڈانی کو ’تلنگانہ‘ نے بھی دیا جھٹکا، اڈانی فاؤنڈیشن کے 100 کروڑ روپے لینے سے کیا انکار

  • ,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-11-25/et9pwlgj/WhatsApp-Image-2024-11-25-at-7.25.53-PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’دہلی نیائے یاترا‘ کے دوران کانگریس نے کیجریوال کی ’ریوڑیوں‘ کا کیا ریلٹی چیک!

  • ,
  • ’اڈانی کا ساتھ دے کر پی ایم مودی ملک کی شبیہ خراب کر رہے‘، پارلیمانی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد کھڑگے کا حملہ

  • ,
  • مہاراشٹر: شیو سینا یو بی ٹی نے آدتیہ ٹھاکرے کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا

  • ,
  • بارڈر-گواسکر ٹرافی: پرتھ میں صرف آسٹریلیا کا گھمنڈ نہیں ٹوٹا، کئی ریکارڈ بھی ٹوٹ گئے، آئیے ڈالیں سرسری نظر