بینگلورو: برطانوی حکومت کے دور کے دوران 1934 میں شروع ہوئی رنجی ٹرافی میں مدھیہ پردیش کا قیام 1950-51 اجلاس میں ہوا تھا اور ایم پی نے اتوار کو 2021-22 اجلاس کے فائنل مقابلے میں ممبئی کو چھ وکٹ سے ہرا کر 71 سال بعد اپنا پہلا رنجی خطاب جیت لیا۔
Published: undefined
مدھیہ پردیش نے بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہمانشو منتری (37) اور شبھم شرما (30)کی بدولت 108 رنز کے ہدف کو حاصل کرکے تاریخ رقم کی۔ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز کے لئے کھیلنے والے کانسے پاٹی دار نے بھی ’آر سی بی‘ کے نعروں کے درمیان بیش قیمت 30 رنز جوڑے۔ پاٹی دار نے ہی آخری رنز بناتے ہوئے مدھیہ پردیش کو اس کا پہلا رنجی خطاب جتایا۔
Published: undefined
ممبئی نے پانچویں دن 113/2 سے شروع کرتے ہوئے تیز رنز بنائے۔ ارمان جعفر (40 گیندوں پر 37) کے آؤٹ ہونے کے بعد کریز پر موجود سوید پارکر اور سرفراز خان تال میں نظر آرہے تھے، لیکن کمار کارتیکیا نے پارکر کو آؤٹ کرکے مدھیہ پردیش کے لیے دروازے کھول دیئے۔ پارکر نے 58 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔
Published: undefined
ممبئی کے شمس ملانی (17) اور تشار دیشپانڈے (07) بھی رن آؤٹ ہوئے جس سے مدھیہ پردیش کا کام آسان ہوگیا۔ 232 رنز پر چھ وکٹیں گنوانے کے بعد ممبئی کی آخری امید سرفراز تھے لیکن وہ بھی دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز ہی بنا سکے۔ ممبئی نے اپنے آخری سات وکٹ 77 رن کے اندر گنوا دیئے اور ٹیم 269 رن پر سمٹ گئی۔
Published: undefined
پہلی اننگز میں 162 رنز کی برتری حاصل کرتے ہوئے ایم پی کو 108 رنز کا ہدف ملا تھا، جو اس نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اوپنر یش دوبے صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے اور ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ میچ دلچسپ ہو سکتا ہے لیکن ہمانشو اور شبھم نے دباؤ میں تحمل کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہمانشو کے 54 رنز پر آؤٹ ہونے تک ایم پی آدھے راستے پر تھے۔
Published: undefined
چوتھے نمبر پر آنے والے پارتھا ساہنی صرف پانچ رنز بنا سکے لیکن شبھم نے ٹیم پر دباؤ نہیں بننے دیا اور پاٹیدار کے ساتھ 45 رنز کی شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کی پہلی رنجی ٹرافی کو یقینی بنایا۔ پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے شبھم نے دوسری اننگز میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ 101 رن کے اسکور پر شبھم بڑا شاٹ لگانے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاٹیدار نے ٹیم کو ہدف تک پہنچا دیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined