ڈیوڈ وارنرسوویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے والے کھلاڑیوں میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بنگلور میں ہندوستان کے خلاف کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں119 بالوں پر12 چوکوں اور چار چھکوں کے مدد سے 124رن بنائے اور سویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری بنانے آسڑیلیا کے پہلے اور کل ملاکرآٹھویں بلے باز بنے۔
بائیں ہاتھ سے افتتاحی بلے بازی کرنے والے ڈیوڈ وارنر ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں سو یا اس سے زیادہ میچ کھیلنے والے آسڑیلیا کے28 ویں اور کل ملاکر242 ویں کھلاڑی بنے۔
سویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے گورڈن گرینج تھے جنہوں نے پاکستان کے خلاف شارجہ میں18 اکتوبر1988کو سواں ایک روزہ بین الاقوامی کھیلا تھا جس میں154 بالوں پرپانچ چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر102 رن بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے کریس کینس نے ہندوستان کے خلاف کرائسٹ چرچ میں19 جنوری 1999 کو اپنا سواں ایک ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جس میں انہوں نے80 بالوں پر سات چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے115 رن بنائے تھے۔
سویںایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی پاکستان کے محمد یوسف تھے۔ انہوں نے اپنا سواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ شارجہ میں 17 اپریل2002 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس میں131 بالوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 129 رن بنائے تھے۔
سری لنکا کے کمار سنگاکارا بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنے سویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری اسکور کی ہے۔ آسڑیلیا کے خلاف کولمبو میں27 فروری 2004 کو اپنے سویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں110 بالوں پر15 چوکوں کی مدد سے101 رن بنائے تھے۔
ویسٹ انڈیز کے کریس گیل نے انگلینڈ کے خلاف لارڈز کے تاریخی میدان پر6 جولائی2004 کو اپنا سواں ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلا تھا اور165 بالوں پر12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر132بنائے تھے۔
سویں ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں سنچری چھٹے کھلاڑی انگلینڈ کے مارکس ترسکوٹھک تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف اوول میں16جون 2005 کو اپنے سویں میچ میں76 بالوں پر16 چوکوں کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر 100 رن بنائے تھے۔
ایسا کرنے والے آخری کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے رام نریش سرون تھے جنہوں نے ہندوستان کے خلاف23 مئی 2006 کو بیسڑری میںآوٹ ہوئے بغیر 115 رن بنائے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined