کرکٹ

آئی پی ایل کے فائنل میں کولکاتا نے حیدرآباد کو 113 رن پر سمیٹا

فائنل میں حیدرآباد کی شروعات بہتر نہیں رہی اور ٹیم نے ابتدائی 2 اووروں میں ہی دونوں اوپننگ بلے بازوں کے وکٹ گنوا دئے۔ حیدرآباد کی ٹیم ان جھٹکوں سے سنبھل نہیں پائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی رہی

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ ایکس</p></div>

تصویر بشکریہ ایکس

 

چنئی: آئی پی ایل 2024 کے فائنل میں کولکاتا نائٹ رائیڈرس نے شاندار سن رائزرس حیدرآباد کو 113 رن پر سمیٹ دیا۔ کولکاتا کے لئے میچ میں رسیل نے 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ مچل اسٹارک اور ہرشت رانا کو دو دو کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ وہیں، ویبھو، نرین اور ورون کو ایک ایک وکٹ حاصل ہوا۔

Published: undefined

حیدرآباد کو فائنل میں اچھی شروعات نہیں ملی اور ٹیم نے ابتدائی دو اووروں میں ہی دونوں اوپننگ بلے بازوں کے وکٹ گنوا دئے۔ حیدرآباد کی ٹیم ان جھٹکوں سے سنبھل نہیں پائی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گنواتی رہی رہی۔ حیدرآباد کی جانب سے پیٹ کمنز نے سب سے زیادہ 24 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ایڈن مارکرم نے 20 رنز کی اننگز کھیلی۔ حیدرآباد کے بلے بازوں نے لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹائٹل میچ میں بھی ٹیم سے اسی کی توقع کی جارہی تھی لیکن آج ٹیم کی بلے بازی ڈگمگا گئی۔

Published: undefined

قبل ازیں، سن رائزرس حیدرآباد نے اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ٹائٹل میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے میں پچ پڑھنے میں کبھی اچھا نہیں رہا۔ کل رات یہاں اوس کا کوئی اثر نہیں تھا۔ شاید آج بھی ایسا ہی ہے۔ ہم اپنی کرکٹ ایک طرح کے مختلف انداز کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ ہر روز کام نہیں کرتا لیکن جن دنوں ہوتا ہے اپوزیشن کو بہت نقصان ہوتا ہے۔ آج ہماری ٹیم میں صمد کی جگہ شہباز کو گیارہ میں موقع دیا گیا ہے۔

Published: undefined

وہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے کپتان شریئس ایئر نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرتے۔ آج ہم ایک مختلف قسم کی پچ پر گیند کریں گے۔ آخری میچ سرخ مٹی کی پچ پر تھا اور آج کی پچ کالی مٹی کی ہے۔ ہم نے آخری میچ تعاقب کر کے جیتا تھا اور آج بھی ہم ایسا ہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آج ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined