کرکٹ

کوہلی بنے دنیا کے سب سے امیر کرکٹر، ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کو ملا پہلا مقام

فوربس میگزین نے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس میں ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی دنیا کے سب سے امیر کرکٹر بن چکے ہیں۔ حال ہی میں دنیا کی مشہور میگزین فوربس نے دنیا میں سال 2020 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے دنیا بھر کے سو کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی اور اس فہرست میں جگہ بنانے والے وراٹ واحد ہندوستانی کرکٹر اور کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

ساتھ ہی وراٹ کوہلی نے سال 2020 میں اپنی درجہ بندی میں سدھار کرتے هوئے اپنی بہترین پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس سال دنیا میں سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں وراٹ کوہلی نے کئی پائیدان کی چھلانگ لگائی ہے۔ سال 2018 میں کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے کے معاملے میں 83 ویں نمبر پر تھے، لیکن اس سال وہ اس معاملے میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔ اس فہرست میں پہلا نمبر راجر فیڈرر کا ہے، جنہوں نے اس سال 106 ملین ڈالر (قریب ساڑھے آٹھ سو کروڑ روپے کی کمائی کی ہے)۔ سال 1990 سے یہ فہرست جاری ہونے کے بعد سے راجر فیڈرر کمائی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے ٹینس کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

Published: undefined

اس سال ہندوستانی کپتان نے 26 ملین ڈالر (قریب 196 کروڑ) روپے سال بھر میں کمائے۔ اس میں سے تقریباً 180 کروڑ روپے وراٹ نے اشتہارات پر جبکہ کرکٹ سیلری (بی سی سی آئی اور آئی پی ایل) کے طور پر وراٹ کو 15 کروڑ روپے ملے۔ مطلب یہ ہے کہ اشتہارات سے ہونے والی کل آمدنی کے مقابلے میں کرکٹ سیلری وراٹ کے لئے ایک طرح سے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔

Published: undefined

ویسے سال 2019 میں وراٹ سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں سوویں نمبر پر تھے، لیکن اس بار انہوں نے گزشتہ سال ہی نہیں، بلکہ وہ سال 2018 سے بھی آگے نکلتے ہوئے 66 ویں نمبر پر آگئے۔ واضح رہے کہ کوہلی کے پاس فی الحال 15 سے لے کر 20 بڑے برانڈ ہیں، جن سے وہ سالانہ موٹی رقم وصول کرتے ہیں، اور جس انداز میں کوہلی کا بلا حالیہ وقت تک آگ اگلتا رہا ہے، اسے دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ اگلے کچھ سالوں میں بھی کوہلی کمائی کے معاملے میں کچھ ایسے ہی پرچم بلند کرتے رہیں گے۔

Published: undefined

فوربس میگزین نے دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست جمعہ کو جاری کی۔ اس میں سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے فٹ بال اسٹار پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور ارجنٹینا کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فیڈرر نے 106.3 ملین ڈالر (قریب 802 کروڑ روپے) کی کمائی کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

لسٹ میں دوسرے مقام پر قابض رونالڈو نے گزشتہ سال 105 ملین ڈالر (قریب 793 کروڑ روپے) کمائی کی ہے۔ وہیں، میسی نے اس پرتگالی فٹبالر سے صرف 8 کروڑ روپے کم کمائے ہیں۔ لسٹ میں برازیل کے فٹ بال اسٹار نیمار جونیئر 95.5 ملین ڈالر (قریب 721 کروڑ روپے) کمائی کے ساتھ چوتھے نمبر پر قابض ہیں۔ فیڈرر چوتھے سے پہلے نمبر پر پہنچنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی بنے، سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے فیڈرر گزشتہ سال چوتھے نمبر پر تھے۔ فیڈرر چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر جا پہنچے اور ایسا کرنے والے پہلے ٹینس کھلاڑی بن گئے۔

Published: undefined

خواتین میں جاپان کی ٹینس اسٹار ناومی اوساکا دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ انہوں نے گزشتہ سال 37.4 ملین ڈالر (قریب 284 کروڑ روپے) کی کمائی کی تھی۔ اوساکا نے 4 سال سے اس لسٹ کی ٹاپر امریکہ کی سرینا ولیمز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سرینا نے اس بار اوساکا سے قریب 11 کروڑ روپے کم کمائے ہیں۔ تاہم، دونوں نے کمائی کے معاملے میں روس کی ماریا شاراپووا کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ شاراپووا نے 2015 میں سب سے زیادہ 29.7 ملین ڈالر (قریب 226 کروڑ روپے) کی کمائی کی تھی.سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر 17 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد آمدنی کے ساتھ سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے کھلاڑی بن گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined