شیوم ماوی اور لوکی فرگوسن کی خطرناک گیندبازی کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے جمعرات کو آئی پی ایل 14 کے 54 ویں میچ میں راجستھان رائلز کے خلاف 86 رنز کی بھاری جیت درج کی۔ اس کے ساتھ ہی کولکتہ نے پلے آف میں کوالیفائی کرنے کی اپنی امیدوں کو مضبوط کیا۔
Published: undefined
شارجہ کی سست پچ پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولکتہ نے 20 اوورز میں 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔ جواب میں بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے راجستھان کی ٹیم کولکتہ کی خطرناک گیندبازی کے سامنے ٹک نہیں سکی۔ کولکتہ نے راجستھان کو 16.1 اوورز میں 85 رنز پر سمیٹ دیا۔
Published: undefined
نوجوان ہندوستانی گیندباز شیوم ماوی اور تجربہ کار لوکی فرگیوسن کولکتہ کی جیت کے ہیرو رہے۔ انہوں نے مل کر سات وکٹیں حاصل کیں اور راجستھان کی بلے بازی کی کمر توڑ دی۔ ماوی نے 3.1 اوورز میں 21 رنز دے کر چار اور فرگیوسن نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ ورون چکرورتی اور شکیب الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ شیوم ماوی کو ان کی شاندار گیندبازی کے لئے 'پلیئر آف دی میچ' دیا گیا۔
Published: undefined
راجستھان کی طرف سے راہل تیوتیا ہی بلے بازی نے تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ راہل نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 36 گیندوں پر سب سے زیادہ 44 رن بنائے۔ ان کے علاوہ شیوم دوبے نے 20 گیندوں پر 18 رن بنائے جبکہ دیگر سبھی بلے باز کے کے آر کے گیندبازوں کے سامنے ناکام ثابت ہوئے۔
Published: undefined
سلامی بلے بازوں شبھمن گل اور وینکٹیش ایر نے شاندار شروعات کی۔ دونوں نے پہلے وکٹ کے لئے 79 رن کی شراکت کی۔ شبھمن نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 44 گیندوں پر 55 رن بنائے جبکہ وینکٹیش نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 38 رن کا تعاون دیا۔
Published: undefined
اس بڑی جیت کے ساتھ کولکتہ نے نہ صرف دو پوائنٹ حاصل کئے بلکہ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اس کا رن ریٹ اب +0.587 ہوگیا ہے۔ جو پہلے نمبر کی ٹیم دہلی کیپٹلز اور دوسرے نمبر کی چنئی سپرکنگز سے بھی زیادہ ہے۔ ایسے میں اب کولکتہ کے پلے آف میں پہنچنے کی امیدوں زیادہ بڑھ گئی ہیں۔ ممبئی بھی اس دوڑ میں برقرار ہے لیکن اس کے سامنے پہاڑ جیسا ہدف ہے ۔ اس اپنے آخری میچ میں نہ صرف جیت حاصل کرنی ہوگی بلکہ بڑے فرق سے جیتنا ہے جو آسان نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز