ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہے۔ ٹیم انڈیا پہلا مقابلہ 280 رنوں کے بڑے فرق سے جیتنے اور سیریز میں سبقت بنانے کے بعد پُرجوش ہے۔ اب دونوں ممالک کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 27 ستمبر سے کانپور میں کھیلا جانے والا ہے۔ اس ٹیسٹ کا کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Published: undefined
کانپور ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے کرکٹ شائقین کے لیے تھوڑی مایوس کن خبر سامنے آ رہی ہے۔ مایوسی کی وجہ ہے موسم۔ دراصل ٹیسٹ میچ کے دوران زوردار بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو میچ میں رخنہ پڑے گا اور کھیل کا مزہ پھیکا ہو جائے گا۔
Published: undefined
شائقین کے ذہن میں یہ سوال اٹھ رہا ہوگا کہ کیا میچ کے پانچوں دن بارش ہوگی یا ایک سے دو دن۔ اس سلسلے میں accuweather.com کے مطابق کانپور میں 27 ستمبر کو بارش ہونے کا 95 فیصد امکان ہے۔ اس دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سیلسیس تک رہنے کی امید ہے۔ آسمان میں بھی بادل چھائے رہیں گے جبکہ ہوا کی رفتار 32 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
Published: undefined
'ایکیو ویدر' کی رپورٹ پر یقین کریں تو دوسرے ٹیسٹ کے شروعاتی 3 دنوں تک سب سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ پہلے دن بارش کا 92 فیصد، دوسرے دن 80 اور تیسرے دن 59 فیصد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ باقی آخری دو دن بارش کا بالترتیب محض 3 فیصد اور 1 فیصد امکان ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ میچ کے 3 دنوں تک کھیل میں خلل پڑ سکتا جبکہ آخری دو دن بارش نہیں ہوگی۔
Published: undefined
روہت شرما (کپتان)، یشسوی جیسوال، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل، سرفراز خان، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دھرو جوریل (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، روندر جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، آکاش دیپ، جسپریت بمرہ اور یش دیال۔
نجم الحسن شنتو (کپتان)، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الحق، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، لٹن داس، مہدی حسن معراج، ذاکر علی، تسکین احمد، حسن محمود، ناہید رانا، تائجول اسلام، محمود الحسن، نعیم حسن اور خالد احمد۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined