ہیملٹن: نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن اپنی پہلی اننگز 6 وکٹ پر 715 بنا کر ڈکلئیر کی۔ یہ اس کا سب سے زیادہ اسکور ہے۔ وہ ٹیسٹ میں ایک اننگز میں 700 سے زیادہ رن بنانے والی ساتویں ٹیم بن گئی ہے۔
اس سے پہلے سری لنکا 6 اور آسٹریلیا، ہندوستان، ویسٹ انڈیز 4-4 بار یہ کامیابی اپنے نام کر چکے ہیں۔ ان کے علاوہ انگلینڈ تین اور پاکستان دو بار ٹیسٹ کی ایک اننگز میں 700 یا اس سے زیادہ کا اسکور کر چکے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں یہ 24 واں موقع ہے جب کسی ٹیم نے ایک اننگز میں 700 یا اس سے زیادہ کا اسکور بنایا ہے۔ اس سے پہلے 23 موقعوں پر جب جب کسی ٹیم نے ایک اننگز میں 700 یا اس سے زیادہ کا اسکور کیا، اس میں سے 12 بار اس ٹیم کو جیت حاصل ہوئی، جبکہ 11 مواقع پر میچ ڈرا رہا۔
Published: undefined
کین نے 20 ویں بار ٹیسٹ میں 100 سے زیادہ رن کا اسکور کیا۔ وہ ایسا کرنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بلے باز ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ان کے 71 ٹیسٹ میں 6065 رنز ہو گئے ہیں۔ وہ ٹیسٹ میں 6000 یا اس سے زیادہ رن بنانے والے نیوزی لینڈ کے چوتھے بلے باز ہیں۔ ان سے پہلے اسٹیفن فلیمنگ، راس ٹیلر، برینڈن میک کولم یہ کامیابی اپنے نام کر چکے ہیں۔ فلیمنگ نے 111 ٹیسٹ میں 7172، ٹیلر کے 91 ٹیسٹ میں 6527، میک کولم کے 101 ٹیسٹ میں 6453 رنز ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے تین کھلاڑیوں جیت راول، ٹام لاتھم اور کپتان کین ولیمسن نے سنچری لگائیں۔ ولیمسن نے ڈبل سنچری لگائی۔ جیت نے 220 گیندوں میں 132، لاتھم نے 248 گیندوں میں 161 اور ولیمسن نے 257 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 200 رنز کی اننگز کھیلی۔ راول نے ٹیسٹ میں پہلی بار سنچری لگائی۔ لاتھم نے چوتھی بار 150پلس کا اسکور بنایا۔ ان تینوں کے علاوہ ہنری نے 53، نیل ویگنر نے 47 اور بریڈلی-جان واٹلنگ نے 31 رنز بنائے۔ کولن ڈی گرینڈهوم نے ناٹ آؤٹ 76 رنز بنائے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز