کرکٹ

عالمی کپ سے ٹھیک پہلے ہندوستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا اعلان، اکشر پٹیل ہوئے باہر

بی سی سی آئی نے عالمی کپ کے لیے اعلان کردہ اسکواڈ سے اکشر پٹیل کو آؤٹ کر دیا ہے، ایشیا کپ کے دوران وہ زخمی ہوئے تھے اور اب تک صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں، ان کی جگہ اشون اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

عالمی کپ 2023 شروع ہونے سے پہلے ٹورنامنٹ میں شامل ہونے والی ٹیموں کے لیے آج آخری دن ہے جب وہ اپنے اپنے اعلان کردہ اسکواڈ میں تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستانی ٹیم مینجمنٹ اور بی سی سی آئی نے عالمی کپ کے لیے اپنے اسکواڈ میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ اکشر پٹیل کو اسکواڈ سے باہر کیا گیا ہے اور ان کی جگہ روی چندرن اشون کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

دراصل اکشر پٹیل کو ایشیا کپ کے دوران چوٹ لگی تھی اور اب تک وہ صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ان کی غیر موجودگی میں روی چندرن اشون کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی سیریز کے شروعاتی دو میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔ دونوں میچوں میں انھوں نے اپنی گیندبازی سے کافی متاثر کیا، اور اس کا نتیجہ ہے کہ وہ عالمی کپ کے لیے منتخب 15 رکنی ہندوستانی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔

Published: undefined

آئی سی سی نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ ٹیم میں کی گئی تبدیلی سے متعلق تصدیق کر دی ہے۔ اشون ہفتہ کے روز انگلینڈ کے خلاف عالمی کپ سے قبل پریکٹس میچ سے قبل ٹریننگ کے لیے گواہاٹی میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ پہنچ بھی گئے ہیں۔ گواہاٹی میں ٹیم کے ساتھ ان کی موجودگی اور اکشر پٹیل کی غیر حاضری سے پہلے ہی اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ اکشر کی جگہ اشون کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

بہرحال، تبدیلی کے بعد عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہوگی: روہت شرما (کپتان) شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریئس ایر، سوریہ کمار یادو، کے ایل راہل، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا (نائب کپتان)، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر، جسپریت بمراہ، محمد سمیع، محمد سراج، کلدیپ یادو، روی چندرن اشون۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined