کرکٹ

جو روٹ کی ناٹ آؤٹ سنچری، انگلینڈ نے لارڈز ٹیسٹ جیت لیا

انگلینڈ نے اپنی پانچویں وکٹ 159 کے اسکور پر گنوائی لیکن اس کے بعد روٹ اور فاکس نے چھٹی وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت میں 28.5 اوورز میں 120 رنز بنا کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔

جو روٹ، تصویر آئی اے این ایس
جو روٹ، تصویر آئی اے این ایس 

لندن: سابق کپتان جو روٹ کی ناٹ آؤٹ 115 رنز کی بدولت انگلینڈ نے تاریخی لارڈز گراؤنڈ کے چوتھے دن پہلے سیشن میں نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا تھا۔ انگلینڈ نے تیسرے دن اسٹمپ تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے تھے۔ اسے میچ جیتنے کے لیے 61 رنز کی ضرورت تھی جبکہ نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی۔

Published: undefined

روٹ اور بین فاکس نے کیوی ٹیم کو کوئی موقع نہیں دیا اور انگلینڈ نے پانچ وکٹوں پر 279 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ روٹ 77 رنز سے آگے کھیلتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 170 گیندوں پر 115 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ پویلین لوٹ گئے۔ نو رنز سے آگے کھیلتے ہوئے بین فاکس 92 گیندوں پر تین چوکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: undefined

انگلینڈ نے اپنی پانچویں وکٹ 159 کے اسکور پر گنوائی لیکن اس کے بعد روٹ اور فاکس نے چھٹی وکٹ کی ناٹ آؤٹ شراکت میں 28.5 اوورز میں 120 رنز بنا کر ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ روٹ نے ٹم ساؤتھی کی گیند پر فاتحانہ باؤنڈری لگائی۔ چوتھے دن نیوزی لینڈ کا کوئی بھی گیند باز انگلینڈ کی کوئی وکٹ نہ گرا سکا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined