بارڈر-گواسکر ٹرافی کے لیے روہت شرما کو ٹیم انڈیا کا مستقل کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جسپریت بمراہ ان کے نائب ہوں گے۔ تاہم، پرتھ میں سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما دستیاب نہیں ہوں گے، جس کے باعث بمراہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جسپریت بمراہ نے میچ سے قبل ایک پریس کانفرنس میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی قیادت کو روہت شرما اور وراٹ کوہلی سے مختلف قرار دیا۔ بمراہ نے کہا، ’’یہ ایک اعزاز ہے۔ میرا اپنا ایک انداز ہے۔ وراٹ کا طریقہ الگ تھا، روہت کا الگ اور میرا الگ ہے۔ میں اس کو ایک عہدے کے طور پر نہیں دیکھتا بلکہ ایک ذمہ داری کے طور پر لیتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا کہ تیز گیند بازوں کی قائدانہ صلاحیتیں بہتر ہوتی ہیں اور وہ اس بات کے حامی ہیں کہ انہیں کپتان بنایا جائے۔ بمراہ نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی مثال دی اور بتایا کہ وہ ایک بہترین کپتان کے طور پر ابھرے ہیں۔
بمراہ نے کہا، ’’میں ہمیشہ سے تیز گیند بازوں کو کپتان بنانے کی وکالت کرتا رہا ہوں۔ وہ ذہانت میں بہتر ہوتے ہیں۔ پیٹ کمنز نے شاندار کام کیا ہے۔ ماضی میں کپیل دیو جیسے کئی بہترین کپتان دیکھنے کو ملے۔ امید ہے کہ یہ ایک نئی روایت کا آغاز ہوگا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب بمراہ کپتانی کر رہے ہوں۔ 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ایک ری شیڈول ٹیسٹ میں بھی انہوں نے ٹیم انڈیا کی قیادت کی تھی، تاہم اس میچ میں ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔
اب شائقین کی نظریں پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے پہلے میچ پر ہیں، جہاں بمراہ کی کپتانی میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کا اندازہ لگایا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز