کرکٹ

آسٹریلیا میں ٹی ۔20 عالمی کپ کا انعقاد مشکل: عرفان پٹھان

عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر بھی عمل کیا جاتا ہے۔ وہ ہر حالت کو اچھی طرح سمجھ کر ہی کوئی قدم اٹھاتے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: ہندوستان کے سابق کرکٹ کھلاڑی عرفان پٹھان نے اس سال آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ اسٹار اسپورٹ کے پروگرام کرکٹ کنکٹیڈ میں سابق ہندوستانی تیز گیند باز عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے سلسلے میں کافی بحث ہو رہی ہے لیکن اس کے انعقاد پر مجھے اندیشہ ہے۔ ایسا اس لئے ہے کیونکہ یہ عالمی کپ آسٹریلیا میں کھیلا جانا ہے اور میں وہاں رہا ہوں۔

Published: undefined

عرفان پٹھان نے کہا کہ آسٹریلیا میں لوگ خصوصی طور سے اپنے ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ وہاں چھوٹے سے چھوٹے ضابطوں پر عمل کیا جاتا ہے۔ وہ ہر حالت کو اچھی طرح سمجھ کر ہی کوئی قدم اٹھاتے ہیں۔ کھیل اور کوارنٹائن کے ضابطوں کو دیکھ کر مجھے عالمی کپ کے انعقاد پر اندیشہ ہے۔

Published: undefined

کرکٹ آسٹریلیا کے صدر ارل ایڈنگس نے گزشتہ روز کہا تھا کہ عالمی وبا کے دوران ٹی ٹوئنٹی کا انعقاد ’ناممکن ‘ ہے۔ آئی سی سی کو 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے، جس نے ورلڈ کپ سے متعلق فیصلے کو گزشتہ ہفتے بورڈ کے اجلاس میں جولائی تک ملتوی کردیا تھا۔

Published: undefined

آئی سی سی بورڈ میں حصہ لینے والے ایڈنگ کے مطابق وقت کافی تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 16 ممالک میں سے کئی ملک اب بھی عالمی وبا کی زد میں ہیں۔ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا کافی مشکل ہے اور کرکٹ آسٹریلیا نے اس کے لئے آئی سی سی کو دیگر متبادل بتائے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined