انٹيگا: ہندستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر ایشانت شرما نے خطرناک گیند بازی کرتے ہوئے 43 رن پر پانچ وکٹ لے کر ویسٹ انڈیز کو پہلے کرکٹ ٹسٹ میں حیران کر دیا۔ میزبان ٹیم کی پہلی اننگز 222 رن پر سمٹ گئی اور ہندوستان کو پہلی اننگز میں 75 رن کی اہم برتری ملی۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
ویسٹ انڈیز نے جمعہ کو دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 59 اوور میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 189 رنز بنا لئے تھے اور سنیچر کو صبح کے سیشن میں اس کی اننگز 222 رن پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کی طرف سے ایشانت نے 43 رن پر پانچ، محمد سمیع نے 48 رن پر دو، رویندر جڈیجہ نے 64 رن پر دو اور جسپريت بمراه نے 55 رن پر ایک وکٹ لياہندوستان نے اپنی پہلی اننگز میں 297 رن بنائے تھے۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
ایشانت نے اپنے کیریئر میں نوويں بار اننگز میں پانچ وکٹ لئے اور ہندوستان کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز نے کل چائے کے وقفہ تک تین وکٹ کے نقصان پر 82 رن بنا لئے تھے لیکن چائے کے وقفہ کے بعد اس کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ کریگ بریتھویٹ 14، جان کیمبل 23 اور شماره بروکس 11 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ چائے کے وقفہ سے پہلے ایشانت شرما، محمد سمیع اور رویندر جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لیا۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
چائے کے وقفہ کے بعد ایشانت نے قہر برپاکيا اور آخری سیشن میں گرے پانچ میں سے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ایشانت 13 اوور میں 42 رن دے کر پانچ وکٹ لے چکے ہیں۔ جسپريت بمراه، محمد سمیع اور رویندر جڈیجہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔آخری سیشن میں سب سے پہلے ڈیرن براوو آؤٹ ہوئے جنہیں بمراه نے ایل بی ڈبلیو کیا۔براوو نے 27 گیندوں میں دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 18 رن بنائے۔ روسٹن چیز 74 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنا کر ایشانت کا دوسرا شکار بنے۔ چیز کا کیچ لوکیش راہل نے لپکا۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
شائي ہوپ کو ایشانت نے وکٹ کیپر رشبھ پنت کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔ ہوپ نے 65 گیندوں پر 24 رنز میں ایک چوکا لگایا۔ شمرن هتمائر 47 گیندوں میں تین چوکوں کے سہارے 35 رن بنا کر ایشانت کو ان کی گیند پر ہی کیچ تھما بیٹھے۔ کیمار روچ کھاتہ کھولے بغیر ایشانت کا پانچواں شکار بن گئے۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
تیسرے دن کپتان جیسن ہولڈر 10 اور میگوئل کمنز نے صفر سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔ ویسٹ انڈیز کا نووا وکٹ 220 کے اسکور پر گرا جب سمیع نے ہولڈر کو وکٹ کے پیچھے پنت کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ہولڈر نے 65 گیندوں پر 39 رن پر پانچ چوکے لگائے۔ جڈیجہ نے کمنز کو صفر پر بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کی اننگز سمیٹ دی۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
کمنز نے 45 گیندیں کھیلیں لیکن ان کا کھاتہ نہیں کھلا۔ ویسٹ انڈیز نے صبح کے سیشن میں اپنےا سکور میں 33 رنوں کا اضافہ کیا اور اس میں 29 رن کی شراکت تنہا ہولڈر کی رہی۔ ہندوستان نے لنچ تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 14 رن بنا لئے ہیں اور اس کی مجموعی برتری 89 رن کی ہو گئی ہے۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 25 Aug 2019, 8:10 AM IST
تصویر: پریس ریلیز