چنئی: تیز گیند باز ایشانت شرما انگلینڈ کے خلاف چنئی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پیر کو بلے باز ڈینیل لارنس کا وکٹ لینے کے ساتھ ہی 300 ٹیسٹ وکٹ لینے چھٹے ہندوستانی گیند باز بن گئے۔ وہ ہندوستان کی طرف سے یہ کامیابی حاصل کرنے والے تیسرے تیز گیند باز بھی بن گئے۔
Published: undefined
ایشانت شرما نے اپنے 98ویں ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں دو وکٹ لیکر اپنے وکٹوں کی تعداد 299 تک پہنچا دی تھی۔ انہوں نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ لیتے ہی یہ کامیابی حاصل کرلی۔ ایشانت اب 300 وکٹ لینے والے ہندوستان کے عظیم گیند بازوں انل کمبلے (619)، کپل دیو (434)، ہربھجن سنگھ (417)، روی چندر ن اشون (382) اور ظہیر خان (311) کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔ ایشانت شرما کی ٹیسٹ میں سب سے بہترین کارکردگی 74 رن دیکر سات وکٹ ہے۔ وہ ٹیسٹ میں گیارہ بار پانچ اور ایک بار دس وکٹ لے چکے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined