احمد آباد: ہندوستانی ٹیم کے سب سے تجربہ کار تیز گیند باز ایشانت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں 100 ٹیسٹ کھیلنے والے ہندوستان کے 11 ویں کھلاڑی بننے جا رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف سردار پٹیل اسٹیڈیم میں بدھ کے روز ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میں کھیلنے کے ساتھ ہی ایشانت شرما یہ ریکارڈ حاصل کرلیں گے۔ ایشانت نے سیریز کے دوسرے میچ میں 300 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ چھٹے ہندوستانی گیند باز بنے تھے۔
Published: undefined
دہلی سے تعلق رکھنے والے ایشانت نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف راہل دراوڑ کی کپتانی میں 2007 میں کیا تھا۔ اگر ایشانت 24 فروری سے احمد آباد کے موٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم میں تیسرے ٹیسٹ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا 100 واں ٹیسٹ میچ ہوگا اور وہ لیجنڈ کپل دیو کے بعد یہ ریکارڈ حاصل کرنے والے دوسرے تیز گیند باز بن جائیں گے۔
Published: undefined
32 سالہ ایشانت نے انگلینڈ کے خلاف موجودہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 'وکٹوں' کی ٹرپل سنچری مکمل کی۔ ایشانت نے 99 ٹیسٹ میں 302 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران اننگز میں ان کی بہترین گیند بازی 74 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔ انہوں نے 11 اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
Published: undefined
ہندوستان کی جانب سے سچن تیندولکر (200)، راہل دراوڑ (163)، وی وی ایس لکشمن (134)، انل کمبلے (132)، کپل دیو (131)، سنیل گواسکر (125)، دلیپ وینگسرکر (116)، سوربھ گانگولی (113)، وریندر سہواگ (103) اور ہربھجن سنگھ (103) شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز