بارش کے بعد کم کیے گئے اوور کے بعد میدان میں موجود کرکٹ شیدائیوں کو امید تھی کہ دہلی کے لیے 5 اوور میں 71 رن بنانا مشکل نہیں ہوگا۔ لیکن لگاتار وکٹ گرنے سے اور رن نہیں بن پانے سے دہلی کے بلے بازوں پر دباو بڑھتا گیا اور بالآخر انھیں 10 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری اوور میں لافلن نے حالانکہ 14 رن دیے لیکن ایک وکٹ بھی حاصل کیا۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
دھیرے دھیرے مقابلہ دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ پانچویں اوور میں انادکٹ نے 10 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔ گرنے والا وکٹ رشبھ پنت کا تھا جنھوں نے 12 گیندوں میں 20 رن بنائے۔ انھوں نے اپنی پاری میں 3 چوکے لگائے۔ یہاں سے دہلی کو جیتنے کے لیے ایک اوور میں 25 رن درکار ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان نے چوتھے اوور میں محض 7 رن دیے۔ یہ اوور لافلن نے کیا جس میں انھوں نے میکسویل جیسے خطرناک بلے باز کا وکٹ بھی لیا۔ یہاں سے دہلی کو جیت کے لیے 2 اوور میں 35 مزید رن بنانے ہوں گے جو تھوڑا مشکل لگ رہا ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
تیزی سے رن بنانے کی کوشش میں بالآخر میکسویل کیچ آوٹ ہو گئے۔ لافلن نے انھیں بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ میکسویل نے 12 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 17 رن بنائے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
شروع کے لگاتار تین گیند پر کوئی رن نہیں دینے والے انادکٹ کی آخری تین گیندوں پر میکسویل نے بڑا شاٹ کھیل کر راجستھانی ٹیم میں ہلچل پیدا کر دی ہے۔ اس اوور میں کل 14 رن بنے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان کی طرف سے دوسرا اوور پھینکنے والے دھول کلکرنی نے محض 5 رن دے کر دہلی پر دباو بڑھا دیا ہے۔ بلے باز بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن بلے اور گیند کا صحیح کنیکشن نہیں ہو پا رہا ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
کولن منرو کا وکٹ گرنے کے بعد رشبھ پنت نے آتے ہی اچھی بلے بازی کی اور پہلے اوور میں دو چوکا لگا کر دہلی کو کچھ راحت پہنچائی۔ پہلے اوور کے بعد دہلی کا اسکور ایک وکٹ پر 10 رن۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
پہلی ہی گیند پر منرو کے رن آوٹ ہونے سے دہلی کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ دوسری طرف راجستھان ٹیم میں خوشی کا ماحول ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
طے کیا گیا ہے کہ پاور پلے 2 اوور کا رہے گا۔ دہلی کی جانب سے میکسویل اور کولن منرو بطور سلامی بلے باز میدان میں اتر چکے ہیں۔ گیندبازی گوتھم کریں گے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
میچ کچھ ہی دیر میں شروع ہونے والا ہے۔ اوررس گھٹا کر 6 کر دیے گئے ہیں اور دہلی کو فتح کے لیے 71 رن کا نشانہ دیا گیا ہے۔ یہ مشکل نشانہ نہیں ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
جے پور میں بارش رک گئی اور خبر ہے کہ 11.55 سے دوبارہ دہلی بمقابلہ راجستھان میچ شروع ہوگا۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ 7 یا 8 اوور تک محدود کیا جا سکتا ہے۔ مزید اطلاعات کا انتظار ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
10.15 بجے بارش تھوڑی دیر کے لیے رکی تھی جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ میدان کا معائنہ کرنے کے بعد دوبارہ میچ شروع ہوگا لیکن 10.40 کے بعد ایک بار پھر تیز بارش شروع ہو گئی جو اس وقت بھی جاری ہے۔ سبھی کھلاڑی بارش رکنے کا انتظار کر رہے ہیں اور گراونڈس مین پوری طرح تیار بیٹھے ہیں کہ بارش رکتے ہی میدان کو کھیلنے لائق بنایا جائے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
جے پور کے میدان میں بارش شروع ہو چکی ہے جس کو دیکھتے ہوئے امپائر نے وکٹ کے کور سے ڈھکنے کی ہدایت دے دی ہے۔ کورس میدان پر آ چکے ہیں۔ اس وقت 17.5 اوور ہو چکے ہیں اور راجستھان نے 153 رن پر 5 وکٹ گنوا دیے ہیں۔ کریز پر تریپاٹھی اور گوتھم موجود ہیں۔ گیندبازی محمد شامی کر رہے ہیں جو اپنے کوٹے کا آخری اوور پھینک رہے ہیں اور محض ایک گیند پھینکنا باقی رہ گیا ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
محمد شامی نے خطرناک نظر آ رہے جوس بٹلر کو 29 رن کے اسکور پر بولڈ کر دیا۔ حالانکہ بٹلر نے شامی کی پہلی گیند پر چھکا لگا دیا تھا لیکن اس کے بعد دو لگاتار گیندوں پر شامی نے کوئی رن نہیں دیا اور اس اوور کی چوتھی گیند پر انھیں آؤٹ کر دیا۔ بٹلر نے 29 رن 18 گیند میں بنائے جس میں 2 چھکا اور 2 چوکا شامل ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
کرسن مورس نے دہلی کی جانب سے 17ویں اوور میں گیندبازی کی۔ انھوں نے اپنے اس اوور میں 18 رن دیے۔ اس اوور میں ترپاٹھی اور بٹلر دونوں نے ہی ایک ایک چھکے لگائے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
16 اوور مکمل ہو چکے ہیں اور پچھلے تین اووروں میں کوئی باؤنڈری نہیں لگی ہے۔ راجستھان کے بلے باز سنگل اور ڈبل لے کر ٹیم کا رَن ریٹ بنائے ہوئے ہیں۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 126/4 ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان نے 15 اوور کے بعد 117 رن بنا لیے ہیں اور اس کے بلے بازوں کو اب بڑے شاٹ لگانے کی ضرورت ہے تاکہ دہلی کے سامنے بڑا اسکور کھڑا کیا جا سکے۔ جس اوسط سے اس وقت رن بن رہے ہیں اگر اسی مطابق رن بنتے رہے تو راجستھان کی ٹیم 160 رن تک ہی بنا پائے گی۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان نے 14 اوور کھیلنے کے بعد 113 رن بنا لیے ہیں اور ابھی اس کے چھ وکٹ بچے ہوئے ہیں۔ اس وقت کریز پر جوس بٹلر اور راہل ترپاٹھی موجود ہیں۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان کی ٹیم کو استحکام بخشنے والے کپتان اجنکیا رہانے بالآخر شہباز ندیم کے شکار بن گئے۔ بدقسمتی سے وہ اپنی نصف سنچری سے محض 5 رن پیچھے رہ گئے۔ انھوں نے 45 رن بنانے کے لیے 40 گیندیں کھیلیں۔ اس پاری میں انھوں نے 5 چوکے لگائے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
دہلی کی جانب سے محمد شامی کے ذریعہ پھینکے گئے 13ویں اوور میں کل 9 رن بنے۔ شامی کی لگاتار دو گیندوں پر دو چوکے لگا کر اجنکیا رہانے نے امید جگائی تھی کہ اس اوور میں زیادہ رن بنیں گے لیکن اگلی تین گیندوں پر شامی نے کوئی رن نہیں دیا اور آخری گیند پر بھی محض ایک ہی رن بن سکے۔ 13 اوور کے بعد راجستھان کا اسکور 3 وکٹ پر 108 رن ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
اپنے تیسرے اوور کی آخری گیند پر شہباز ندیم نے سنجو سیمسن کو بولڈ کر کے دہلی کو راحت کی سانس لینے کا موقع میسر کیا۔ اجنکیا اور سیمسن کی شراکت داری دہلی کے لیے خطرناک ثابت ہونے والی تھی لیکن صحیح وقت پر شہباز ندیم نے انھیں آؤٹ کر دیا۔ سیمسن نے 22 گیندوں میں تیز طرار 37 رن بنائے۔ انھوں نے اس پاری میں 2 چھکے اور 2 چوکے جمائے۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 11 اوور میں 90 رن پر تین وکٹ ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان کے لیے کپتان اجنکیا رہانے اور سنجو سیمسن کے درمیان پچاس رن کی پارٹنرشپ مکمل ہو گئی ہے اور اب دونوں ہی بلے باز تیزی کے ساتھ رن بنانے کی کوشش میں ہیں۔ دسویں اوور میں رہانے نے کچھ اچھے شاٹ لگا کر اس کا اشارہ بھی دے دیا۔ 10 اوور میں راجستھان نے دو وکٹ کے نقصان پر 84 رن بنا لیے ہیں۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
سنجو سیمسن نے ایک بار پھر اپنے ہاتھ دکھائے اور شہباز ندیم کے اوور کی پہلی دو گیندوں پر باؤنڈری لگائی۔ پہلی گیند پر 6 رن اور دوسری گیند پر 4 رن بنے۔ اس اوور میں کل 15 رن بنے۔ راجستھان کا رَن ریٹ اب 9 رن فی اوور کے قریب پہنچ گیا ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
گزشتہ کچھ اووروں میں راجستھان نے کوئی وکٹ گرنے نہیں دیا ہے لیکن ساتویں اورر میں 7 اور آٹھویں اوور میں محض 4 رن بن سکے۔ حالانکہ اس سے رن کی رفتار کچھ دھیمی ضرور ہوئی ہے لیکن راجستھان وکٹ بچا کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ بعد میں زیادہ لمبے شاٹ کھیلے جا سکیں۔ اس وقت راجستھان کا رَن ریٹ 8 سے کچھ کم ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
پانچویں اوور میں تیزی کے ساتھ 15 رن بنانے کے بعد چھٹے اوور میں راجستھان نے محض 8 رن بنائے۔ سنجو سیمسن کے بلے سے بھی اس اوور میں کوئی باؤنڈری نہیں نکلی۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
اسٹوکس کے آؤٹ ہونے کے بعد اترے سنجو سیمسن نے آتے ہی کھل کر کھیلنا شروع کر دیا ہے۔ بولٹ کے تیسرے گیند پر چوکا اور چوتھے گیند پر چھکا لگا کر انھوں نے ظاہر کر دیا ہے کہ وہ کریز پر رک گئے تو راجستھان کو بڑے اسکور تک لے جا سکتے ہیں۔ اس وقت راجستھان کا اسکور 5 اوور میں 43 رن پر 2 وکٹ ہے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان کے لیے تیزی سے رن بنا رہے بین اسٹوکس کو بولٹ نے پنت کے ہاتھوں کیچ کرا کر زبردست دھچکا پہنچایا۔ اسٹوکس نے 12 گیندوں میں ایک چھکا اور ایک چوکا کی مدد سے 16 رن بنائے۔ اب اجنکیا رہانے کا ساتھ دینے سنجو سیمسن اترے ہیں۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
پہلے اوور میں سنبھل کر کھیلنے والے ڈی شارٹ نے شہباز ندیم کے اوور میں پہلے گیند پر چار رن بنائے لیکن اگلی ہی گیند پر وہ رن آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 3 گیند میں 6 رن بنائے۔ اجنکیا رہانے کا ساتھ دینے بین اسٹوکس آئے ہیں۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
راجستھان کے کپتان اجنکیا رہانے اور ڈی شارٹ نے راجستھان کی پاری کی شروعات کی ہے۔ پہلے اوور میں دونوں نے ہی سنبھل کر کھیلتے ہوئے کوئی وکٹ نہیں گرنے دیا اور 6 رن بنائے ہیں۔ دہلی کی جانب سے پہلا اوور بولٹ نے پھینکا۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
دہلی کے کپتان گوتم گمبھیر نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلی کی اطلاع دی ہے۔ انھوں نے ٹاس جیتنے کے بعد بتایا کہ مشرا اور کرسچیان کی جگہ ندیم اور میکسویل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری طرف راجستھان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے اور پچھلی میچ میں جن کھلاڑیوں کو کھلایا گیا تھا وہی آج بھی میدان پر اتریں گے۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
دہلی ڈئیر ڈیولس نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ لیا ہے۔ راجستھان کے اوپنر بلے باز جلد ہی میدان پر اترنے والے ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں چونکہ اپنا اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں اس لیے دونوں کی ہی کوشش ہوگی کہ اس میچ میں فتح حاصل کر کے آئی پی ایل 2018 کے پوائنٹ ٹیبل میں 2 پوائنٹ جوڑے جائیں۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 11 Apr 2018, 7:53 PM IST