آئی پی ایل کے آئندہ شیزن کے لیے سبھی ٹیموں نے تیاری شروع کر دی ہے۔ 19 دسمبر کو دبئی میں کھلاڑیوں کی نیلامی ہونی ہے اور اس سے ٹھیک پہلے دو بار کی فاتح کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) نے اپنے کپتان کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ شریئس ایر آئندہ سیزن میں ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ وہ آئی پی ایل 2023 میں چوٹ کے سبب نہیں کھیل پائے تھے اور ان کی جگہ نتیش رانا نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔
Published: undefined
جمعرات (14 دسمبر) کو کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے مینجمنٹ نے شریئس ایر کو پھر سے کپتانی سونپنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سیزن میں نتیش رانا نائب کپتان ہوں گے۔ ایر چوٹ کی وجہ سے صرف آئی پی ایل ہی نہیں بلکہ کئی بین الاقوامی سیریز میں بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ انھوں نے لندن میں سرجری کروائی تھی اور اب پوری طرح سے فٹ ہیں۔ انھوں نے عالمی کپ 2023 میں اپنی فٹ نس کا ثبوت بھی پیش کیا تھا جب کئی مواقع پر انتہائی اہم اننگ کھیلی تھی۔
Published: undefined
بہرحال، کے کے آر فرنچائزی کے چیف ایگزیکٹیو افسر وینکی میسور کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایر واپس آ گئے ہیں اور کپتانی سنبھالنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ جس طرح سے انھوں نے اپنی چوٹ سے باہر نکلنے کے لیے سخت جدوجہد کی ہے اور جس طرح کا فارم انھوں نے دکھایا ہے وہ ان کی محنت کا ثبوت ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined